Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 359

By Maulana Wahiduddin Khan

کو مکا سے ہانگ کانگ جاتے ہوئے چار چینی باشندوں نے اغوا کیا تھا۔ انھوں نے دورانِ پرواز جہاز کے پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ دونوں کو غصہ میں آ کر ہلاک کر دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جہاز بے قابو ہو کر سمندر میں گر گیا۔ اغوا کرنے والوں سمیت اس کے تمام مسافر گئے۔ ستمبر ۱۹۷۴ء میں ویتنام کا ایک جہاز اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کرنے والا صرف ایک شخص تھا۔ اس نے بھی غصہ میں آ کر دورانِ پرواز جہاز میں دستی بم چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں جہاز تباہ ہو گیا اور اغوا کرنے والے شخص کو لے کر اس کے تمام ۲۰ مسافر ہلاک ہو گئے۔ دوسروں کو ختم کرنے کی یہ تند بیر بڑی عجیب ہے جس میں دوسروں کو ختم کرنے والا شخص خود اپنا بھی خاتمہ کرلے۔ ۲۴ اکتوبر ۱۹۸۲ء ڈاکٹر محمد البہی مصری کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے: الاسلام فی حياة المسلم ۵۰۰ صفحات کی اس کتاب کا ایک باب ہے : الاسلام اکبر عدو للاستعمار ۔ یعنی اسلام استعمار کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اسلام دینِ حریت ہے ، اور استعمار حریت کا دشمن ہے۔ اس لئے اسلام استعمار کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ موجودہ زمانہ میں مسلم اہل قلم نے جو کتابیں لکھی ہیں وہ زیادہ تر وقتی حالات سے متاثر ہو کر لکھی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان کتابوں میں اکثر اسلام کے ساتھ غیر اسلام کی آمیزش ہو گئی ہے اس آمیزش نے ان کتابوں کی افادیت بہت گھٹا دی ہے۔ اس طرح کی کتابیں جو لوگ پڑھتے ہیں وہ ان سے متاثر ہو کر ” استعمار “ جیسی مفروضہ چیزوں سے لڑنے لگتے ہیں۔ اور آخر کار صرف اپنی قوتوں کو ضائع کرتے ہیں۔ ان مصنفین کے متعلق مجھے شبہ ہے کہ انہوں نے گہرائی کے ساتھ نہ ” اسلام “ کو سمجھا ہے اور نہ ” استعمار “ کو۔ وہ دونوں ہی کی حقیقت جاننے سے بے خبر رہے۔ مفتی محمد شفیع صاحب مرحوم کے صاحبزادے مولانا محمد تقی عثمانی اپنے والد کا ایک واقعہ ان الفاظ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page