ڈائری
Urdu book, p. 360
By Maulana Wahiduddin Khan
میں لکھتے ہیں : والد صاحب کا معمول تھا کہ عام طور پر سائل آتا ، آپ اس کو کچھ نہ کچھ دے دیتے تھے ۔ ایک بار میں گاڑی میں آپ کے ساتھ تھا ۔ کسی جگہ گاڑی رکی ۔ اور ایک سائل مانگنے کے لئے آگیا ۔ آپ نے اپنی جیب سے کچھ نکال کر اسے دے دیا ۔ میں نے والد صاحب سے کہا کہ اس قسم کے سائل عام طور پر مستحق نہیں ہوتے ، پھر ان کو دینا چاہیے یا نہیں ۔ اس کا جو جواب والد صاحب نے دیا وہ یہ تھا : " ہاں میاں ، بات تو ٹھیک ہے ، لیکن یہ سوچو کہ اگر ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے استحقاق کی بنیاد پر ملنے لگے تو ہمارا کیا بنے گا ۔ " ( البلاغ مفتی اعظم نمبر ) ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۳ تقسیم سے پہلے بنگال کے ایک مشہور سیاست داں تھے ۔ ان کا نام عبدالرحمن صدیقی تھا ۔ ان سے ایک ہندو نے کہا کہ مسلمان ہندوستان کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ عبدالرحمن صدیقی نے جواب دیا کہ یہ بات مسلمانوں سے زیادہ آپ لوگوں پر چسپاں ہوتی ہے ۔ آپ لوگ اپنے مردے کو جلاتے ہیں اس کے بعد ان کی راکھ دریاؤں میں بہتی ہوئی سمندروں میں پہنچ جاتی ہے اور اس طرح ملک کے باہر چلی جاتی ہے ۔ اس کے برعکس مسلمان اپنے مردہ کو زمین کو دو کر مادر وطن کی آغوش میں ڈال دیتے ہیں ۔ مسلمان مرنے کے بعد بھی مادر وطن ہی میں رہتے ہیں ۔ یہ جواب کوئی علمی اور منطقی جواب نہیں ۔ مگر سوال کرنے والے کے لئے صحیح ترین جواب یہی تھا ۔ جو لوگ سنجیدہ ذہن کے ہوں ان کو سنجیدہ انداز میں بات سمجھائی جاتی ہے ۔ مگر جو لوگ بے معنی سوال کریں ، جیسا کہ مذکورہ سوال ہے ، ایسے لوگوں کو اسی قسم کا جواب دینا مناسب ہے ۔ ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۳ ایک امتحان میں طلبہ کو یہ سوال دیا گیا کہ ایک عورت کا شوہر ایک چھوٹا بچہ چھوڑ کر مر گیا ۔ عورت کو اپنے شوہر سے بے حد محبت تھی ۔ اور یہی اس کے گھر کے لئے آمدنی کا واحد ذریعہ بھی تھا ۔ ایسے محبوب شوہر کو کھونے کے بعد عورت کا کیا حال ہوگا ۔ وہ زندہ رہنا پسند کرے گی یا یہ چاہے گی کہ خود بھی مر جائے ۔ اکثر طلبہ نے یہ لکھا کہ عورت خود بھی مر جانا پسند کرے گی ۔ مگر ایک طالب علم نے لکھا کہ وہ زندہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader