Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 361

By Maulana Wahiduddin Khan

رہنا چاہیے تاکہ اپنے بچہ کی پرورش کر سکے۔ بچہ کی زندگی اور اس کے مستقبل کا سوال اس کو مجبور کرے گا کہ وہ ایک ایسی زندگی کو قبول کرے جس کو عام حالات میں قبول کرنا اس کے لئے ممکن نہیں تھا۔ اسی کا نام بامقصد زندگی ہے۔ مقصد وہ چیز ہے، جو آدمی کو جینے کا حوصلہ دیتا ہے۔ جو آدمی مقصد کو کھو دے، وہ جینے کا حوصلہ بھی کھو دے گا۔ ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۲ء کانپور کے ایک قصبہ کی مسجد میں ایک روز رام چندر جی پرگٹ ہو گئے۔ مسلمانوں نے کہا کہ یہ مسجد ہے اسے خالی کرو۔ ہندوؤں نے کہا کہ یہاں رام چندر جی نے جنم لیا ہے اس لئے یہاں ان کی پوجا ہوگی۔ چنانچہ ہندو مسلم فساد کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔ اس وقت کا نپور کا کلکٹر ایک ہندو تھا مگر وہ نہایت منصف اور معقول تھا۔ اس نے ہندوؤں کو بلایا اور پوچھا کہ کیا تم لوگ رام چندر جی کی پوجا کرتے ہو۔ سب نے کہا کہ ہاں۔ کلکٹر نے پوچھا کہ پھر تم نے پوجا میں کیا گستاخی کی ہے کہ رام چندر جی تمہارے مندر سے خفا ہو کر مسجد میں چلے گئے۔ ہندو حضرات کے پاس اس کا کوئی جواب نہ تھا۔ کلکٹر نے اس کے بعد محلہ کے مسلمانوں کو بلایا۔ اس نے مسلمانوں سے پوچھا کہ تم میں سے جو لوگ پانچوں وقت کی نماز پڑھتے ہیں وہ ہاتھ اٹھائیں۔ چند آدمیوں نے ہاتھ اٹھائے اور بقیہ تمام لوگ سر جھکائے خاموش بیٹھے رہے۔ کلکٹر نے مسلمانوں سے کہا کہ جب تمہاری اکثریت نماز نہیں پڑھتی تو تم کو مسجد کی کیا ضرورت ہے۔ اگر ایک خالی جگہ کو کچھ دوسرے لوگ بھگوان کی پوجا کے لئے پسند کر لیں تو تم کو اس پر کیوں اعتراض ہے۔ دوبارہ مسلمانوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہ تھا۔ ہندوستان میں سوپر س سے جو ہندو مسلم جھگڑے ہو رہے ہیں ان کی حقیقت بس یہی ہے۔ یہ دراصل ضد کے جھگڑے ہیں نہ کہ حقیقت کے جھگڑے ۔ اس جھگڑے کے دونوں فریقوں میں سے کسی کو بھی نہ مذہب سے کوئی دل چسپی ہوتی ہے اور نہ سچائی سے۔ وہ صرف قومی منافرت کے تحت ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں اور نام مذہب کا لیتے ہیں۔ دو گروہوں میں جب تناؤ کی کیفیت پیدا ہو جائے تو دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہیں گے ۔ دونوں یہ چاہیں گے کہ کوئی ایسا موقع ملے جس کے ذریعہ وہ فریق ثانی کے خلاف اپنے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page