Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 362

By Maulana Wahiduddin Khan

دل کی بھڑاس نکال دیں۔ بس یہی اس مسئلہ کی کل حقیقت ہے جس کو ہند و مسلم مسئلہ کہا جاتا ہے۔ خلیفہ منصور عباسی نے حج کیا تو دیکھا کہ لوگ طرح طرح سے مراسم حج ادا کر رہے ہیں۔ اس نے چاہا کہ امام مالک کی کتاب کی بہت سی نقلیں تیار کر کے تمام بلاد و امصار میں روانہ کرے اور لوگوں کو ہدایت کر دے کہ وہ اسی کتاب (موطا) کے مطابق حج کے مراسم ادا کریں۔ خلیفہ نے جب اپنے اس ارادہ کا ذکر امام مالک سے کیا تو انہوں نے کہا: يا امير المومنين لا تفعل هكذا اے امیر المومنین ایسا نہ کیجئے ۔ اس کے بعد خلیفہ ہارون الرشید کا زمانہ آیا۔ اس نے بھی سفر حج میں مذکورہ منظر دیکھا تو مدینہ پہنچ کر دوبارہ امام مالک سے وہی بات کہی جو خلیفہ منصور نے کہی تھی۔ امام مالک نے دوبارہ جواب دیا: يا امير المومنين لا تفعل۔ فان اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم اختلفوا في الفروع وتفرقوا في البلدان وكل مصيب ( شعرانی ، میزان الکبری ) اے امیر المومنین ایسا مت کیجئے ۔ کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب فروعی امور میں مختلف تھے اور وہ شہروں میں پھیل گئے اور ان میں سے ہر ایک درست ہے۔ یہ محدثین کا نقطہ نظر تھا۔ وہ صحابہ کے اختلاف کو توسع پر محمول کرتے تھے۔ امام سفیان ثوری کا قول ہے : لا تقولوا اختلف العلماء في كذا بل قولوا افتد وسع العلماء على الامة بکذا نہ کہو کہ علماء نے اس میں اختلاف کیا بلکہ یہ کہو کہ اس میں علما نے امت پر توسع کیا ہے۔ فروعی امور میں صحابہ کے اختلافات جن کو محدثین نے توسع قرار دیا تھا ، انھیں اختلافات پر فقہا نے اپنی اپنی فقہ کی بنیاد رکھ دی۔ فقہا نے ان اختلافات کو لے کر یہ بحث شروع کر دی کہ کون صحیح ہے اور کون غیر صحیح۔ کون اولی ہے اور کون غیر اولی۔ کون افضل ہے اور کون غیر افضل ۔ یہ بحثیں یقینی طور پر بدعت تھیں ۔ انھیں بحثوں کے نتیجہ میں امت کے اندر وہ اختلافات و انتشار پیدا ہوا جو پھر کبھی ختم نہ ہوا۔ فقہا، اگر ان فروعی اختلافات کو محدثین کی طرح توسع کے خانہ میں رکھتے تو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page