Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 363

By Maulana Wahiduddin Khan

امت بے شمار لامتناہی جھگڑوں سے بچ جاتی۔ کیوبا امریکہ کے قریب ایک جزیرہ ہے۔ یہاں کیونسٹ نواز حکومت قائم ہے۔ ۱۹۶۲ میں سابق روسی وزیر اعظم خرو شچوف کے زمانہ میں روس نے خاموشی کے ساتھ یہ منصوبہ بنایا کہ وہ کیوبا میں اپنا فوجی اڈہ قائم کرے۔ اور اس طرح اپنی فوجی طاقت کو امریکہ کی سرحد تک پہنچا دے۔ پانی کے جہازوں پر لاد کر بہت سے مزائل اور فوجی سازوسامان کیوبا کے ساحل پر پہنچ گئے۔ کام شروع ہوگیا۔ سابق امریکی صدر جان کینیڈی کو اکتوبر ۱۹۶۲ میں اس کی خبر ہوگئی۔ انھوں نے روس کو سخت دھمکی دی اور ساتھ ہی کیوبا کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کا حکم دے دیا۔ انھوں نے اعلان کیا کہ اگر روس کے فوجی جہاز کیوبا سے واپس نہ گئے تو کیوبا پر بمباری کرکے اس کو تباہ کر دیا جائے گا۔ ۱۳ دن بڑے (suspense) میں گزرے۔ اس کے بعد خرو شچوف نے حکم دیدیا کہ تمام روسی جہاز مع فوجی سامان کیوبا سے واپس روس چلے آئیں۔ دانش مند آدمی مظاہرہ طاقت سے وہ فائدہ حاصل کر لیتا ہے جو فائدہ نادان آدمی استعمال طاقت سے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ استعمال طاقت ایک ایسا طریقہ ہے جو یا تو ناکام ہوتا ہے یا کامیاب بھی ہوتا ہے تو دو طرفہ نقصان کے بعد۔ ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۲ ہندوستان کے اندر اور ہندوستان کے باہر اب تک میں نے جتنے بھی مسلم قائدین کا تجربہ کیا ہے، وہ سب ”خوف“ کی نفسیات کے تحت قوم کو اٹھانے اور ابھارنے میں مصروف ہیں۔ خوف کی نفسیات بلاشبہ سب سے زیادہ طاقتور نفسیات ہے۔ مگر ہمارے قائدین امت مسلمہ کو جس احساس خوف پر کھڑا کر رہے ہیں وہ انسان کا خوف ہے نہ کہ خدا کا خوف۔ ہندوستان میں فرقہ دارانہ تشدد کا خوف، عرب دنیا میں صہیونیٹ کا خوف، دوسرے ممالک میں صلیبی طاقتوں کا خوف۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں سے خوف کی حالت ختم ہو جائے تو لوگوں کے پاس قیادت کرنے کا کوئی عنوان ہی باقی نہ رہے گا۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب سے زیادہ غلط خوراک ہے جو موجودہ مسلم قیادت مسلم قوموں کو دے رہی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page