Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 364

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے۔ مسلمانوں کی کامیابی کا واحد راز یہ ہے کہ انہیں خوفِ خدا کی بنیاد پر کھڑا کیا جائے ۔ ان کو خوفِ انسان کی بنیاد پر کھڑا کرنا کوئی رہنمائی نہیں۔ بلکہ وہ ایک ایسی چیز ہے جس کو جرم کہنا زیادہ صحیح ہوگا۔ کیوں کہ قرآن میں مومن کی خاص صفت یہ بتائی گئی ہے کہ وہ اللہ کے سوا کسی اور سے نہیں ڈرتا ( ... ولم یخش الا اللہ ) یکم نومبر ۱۹۸۴ جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ چڑیاں اور مچھلی وغیرہ موسمی حالات کا پیشگی اندازہ کرلیتی ہیں۔ ان کے اندر پیدائشی طور پر ایک نظام ہوتا ہے جس کو موجودہ زمانہ کے سائنسدان حیاتیاتی گھڑی (Biological Clock) کہتے ہیں۔ جب بھی کوئی موسمی تبدیلی ہونے والی ہوتی ہے تو چڑیوں اور مچھلیوں کو اس کا پیشگی اندازہ ہو جاتا ہے اور وہ اس سے بچاؤ کا انتظام کرلیتی ہیں۔ نپولین کی فوجیں ۶۱۸۱۲ میں روس کی سرحد پر برف باری سے تباہ ہوگئیں ۔ یہی حال ہٹلر کی فوجوں کا ہو ا جب کہ وہ ۱۹۴۱ میں اسٹالن گراڈ تک پہنچ گئی تھیں مگر شدید برف باری کے نتیجہ میں ہلاک ہو کر رہ گئیں۔ کیسی عجیب بات ہے کہ نپولین اور ہٹلر کی فوجوں کو روس کی برف باری کا پیشگی اندازہ نہ ہو سکا۔ اور اسی روس میں سائبیریا کی چڑیوں کا یہ حال ہے کہ وہ برف کے موسم کا پیشگی اندازہ کرکے وقت سے پہلے سائبیریا سے روانہ ہوجاتی ہیں اور لمبی اڑان کے بعد گرم علاقوں (ہندوستان ، افریقہ وغیرہ) چلی جاتی ہیں۔ کیا یہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ یہاں "نپولین" اور "ہٹلر" سے بھی زیادہ بڑا ایک جاننے والا ہے جو اپنے علم محیط کے تحت چڑیوں کو وہ باتیں بتا دیتا ہے جو چڑیاں خود سے نہیں جان سکتیں۔ کمپیوٹر ایک برقی مشین (Electric Device) ہے ۔ کمپیوٹر اپنے دائرہ میں اسی کام کو مشینی انداز میں کرتا ہے جس کو انسانی دماغ ذاتی فہم کے تحت کرتا ہے۔ فرق یہ ہے کہ کمپیوٹر کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page