ڈائری
Urdu book, p. 365
By Maulana Wahiduddin Khan
رفتار بہت زیادہ تیز ہوتی ہے۔ کمپیوٹر کے اندر مختلف معلومات "میشینی زبان" کی صورت میں ذخیرہ کر دی جاتی ہیں۔ ان کو پروگرمنگ لینگویج یا مشین لینگویج کہا جاتا ہے۔ کمپیوٹر ان کا تجزیہ کر کے نتیجہ بتا دیتا ہے۔ اس عمل کو پروگرامنگ کہا جاتا ہے۔ جیسے کسی چوکی دار کو بتایا جائے کہ کوئی آدمی آئے ، وہ اجنبی ہو اور بے وقت آیا ہو، اس کے پاس ہتھیار ہو، وہ دروازہ کا تالا توڑنے لگے تو سمجھنا کہ وہ ڈاکو ہے اور فوراً آلارم بجا دینا۔ اس قسم کی باتوں کو کمپیوٹر کے اندر اعداد یا کوڈ کی صورت میں بھر دیا جاتا ہے۔ کمپیوٹر کے اندر اس قسم کی باتیں کروڑوں کی تعداد میں بھری جاسکتی ہیں۔ اور وہ سیکنڈوں میں ان کا تجزیہ کر کے اس کے نتیجے کو اسکرین پر ظاہر کر دیتا ہے۔ کمپیوٹر کے مشینی دماغ کو وجود میں لانے کے لئے ایک انسانی دماغ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر وہ کون ہے جو انسانی دماغ جیسی پیچیدہ تر مشین کو وجود میں لایا ہے۔ ۳ نومبر ۱۹۸۴ امام ابو حنیفہ نے فرمایا تھا کہ میرے قول کے مقابلہ میں جب کوئی حدیث مل جائے تو میرے قول کو دیوار پر مار دو۔ اس کے بعد وہی حدیث میرا قول ہے۔ مگر ہر مصلح بعد کو اپنے پیروؤں کی نظر میں مقدس بن جاتا ہے اور پھر لوگوں کے لئے یہ سوچنا مشکل ہو جاتا ہے کہ اس نے کوئی غلطی بھی کی ہے۔ چنانچہ امام ابو حنیفہ کے پیرو بعد کو اس قدر غلو میں پڑ گئے کہ ایک شاعر نے کہا : فلعنة ربنا اعداد رمل علی من ردّ قول ابی حنیفہ یعنی اس شخص پر ریت کے ذروں کے برابر خدا کی لعنت ہو جو ابو حنیفہ کے قول کا انکار کرے ۔ ۴ نومبر ۱۹۸۴ قرآن میں دور اول کے مسلمانوں (صحابہ) کو یہ تعلیم دی گئی کہ تم یہود و نصاریٰ سے کہو کہ ہم سب پیغمبروں کو مانتے ہیں ، ہم پیغمبروں کے درمیان فرق نہیں کرتے جیسا کہ تم کر رہے ہو ( لا نفرق بین احد من رسلہ ) اس آیت کو وقت نزول کی عملی صورت حال میں رکھ کر دیکھئے ۔ اس وقت ایک طرف

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader