Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 366

By Maulana Wahiduddin Khan

حضرت مسیح اور حضرت موسی جیسے پیغمبر تھے جن کو عیسائی اور یہودی مان رہے تھے اور مسلمان بھی ان پر ایمان لائے ہوئے تھے ۔ دوسری طرف پیغمبر اسلام (محمد بن عبد اللہ) تھے جن کو مسلمانوں نے مانا تھا۔ مگر یہودیوں اور عیسائیوں نے ان کا انکار کر دیا تھا۔ ان دونوں پیغمبروں میں کیا فرق تھا جس کی وجہ سے یہ فرق واقع ہوا۔ وہ یہ تھا کہ مسیح اور موسیٰ ماضی کے پیغمبر تھے اور محمد حال کے پیغمبر مسیح اور موسی کی پیغمبرانہ حیثیت لمبی تاریخ کے ذریعہ مسلم ہو چکی تھی ۔ اس کے برعکس محمد بن عبد اللہ اپنی تاریخ کے ابتدائی دور میں تھے۔ اور ان کے ساتھ وہ اسباب و واقعات جمع نہیں ہوئے تھے جو کسی شخصیت کو مسلم شخصیت بنا دیتے ہیں اس فرق کو سامنے رکھ کر مذکورہ آیت: لا نفرق بین احد من رسلم (ہم پیغمبروں کے درمیان فرق نہیں کرتے) پر غور کیجئے تو اس کا مطلب دوسرے لفظوں میں یہ ہوگا کہ اس وقت کے مسلمان یہود و نصاری سے کہہ رہے تھے کہ ــــ ہم سب پیغمبروں کو بھی مانتے ہیں اور اس پیغمبر کو بھی جس کو ماننے کے لئے جو ہر شناسی کی صلاحیت درکار ہے جب کہ تم اول الذکر کو مانتے ہو اور ثانی الذکر کا انکار کر رہے ہو۔ یہود و نصاریٰ پر جب قرآن نے یہ الزام لگایا کہ تم سب پیغمبروں کو نہیں مانتے تو اس کا مطلب صرف گنتی سے نہیں تھا بلکہ اس کا مطلب یہ تھا کہ تم اپنے قومی پیغمبروں کو مانتے ہو جو تاریخی طور پر تمہاری قومی روایات کا جز بن چکے ہیں ۔ مگر وہ پیغمبر جس کو پہچانے کے لئے قومیت اور تاریخی روایات سے اوپر اٹھنا پڑتا ہے اس کو پہچانے میں تم ناکام ثابت ہوئے ہو۔ ۵ نومبر ۱۹۸۳ ساتویں صدی عیسوی کے آغاز میں جب اسلام مکہ سے نکالا جا رہا تھا ، عین اسی وقت وہ یثرب (مدینہ) میں اپنی جگہ بن رہا تھا۔ ۱۳ ویں صدی عیسوی (۲۵۸۶) میں منگل قبائل نے بغداد کو تباہ کر کے عباسی سلطنت کو خون میں غرق کر دیا مگر اسی زمانہ میں اسلام جزیرہ سماترا اور جزائر ملایا میں اپنا فاتحانہ سفر ( بذریعہ دعوت شروع کر رہا تھا۔ اسلام کی دعوتی قوت کا یہ حیرت انگیز کرشمہ ہے: تاریخ نے بار بار ثابت کیا ہے کہ اسلام کے پاس جب مادی قوت باقی نہ ہو اس وقت بھی دعوت کی ناقابل تسخیر قوت اس کے پاس موجود ہوتی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page