ڈائری
Urdu book, p. 367
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے ۔ وہ تلوار کو کھوکر دعوت و تبلیغ کے ذریعہ اپنا سفر شروع کر دیتا ہے ۔ یثرب سے لے کر ملیشیا تک کی تاریخ۔ یہی سبق دے رہی ہے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ اب میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے کمال کر دیا۔ تو تم دوسروں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ( فلا تخخشوهم واخشون ) یہ خدا کا اٹل وعدہ ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب اہل ایمان کے لئے اندیشہ کی چیز کافر اقوام نہیں ہیں بلکہ صرف ذات خداوندی ہے جسے مسلمانوں کو اندیشہ کرنا چاہئے۔ اب "خشیت الہی" مسلمانوں کی کامیابی کی ضمانت ہے نہ کہ خشیت اغیار ۔ اس حقیقت کی روشنی میں دیکھئے تو وہ تمام تحریکیں غیر آرانی قرار پاتی ہیں جنہوں نے کسی " غیر خدا " کو مسلم مسئلہ کا سبب قرار دے کر اس کے خلاف ہنگامہ آرائی کی۔ تکمیل دین کی مذکورہ آیت سے مسلمانوں نے فخر کی غذا توللی مگر انھوں نے اس سے سبق کی غذا نہیں لی۔ ایک طرف مسلمان اس آیت کی بنیاد پر یہ کہتے ہیں کہ ہمارا دین دین کامل ہے۔ اور عین اسی وقت وہ دوسری قوموں کو اپنی بربادی کا سبب قرار دے کر ان کے خلاف چیخ پکار کی مہم چلاتے ہیں۔ حالانکہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ ۷ نومبر ۱۹۸۲ تقریباً ہیں برس پہلے کی بات ہے۔ میں ڈاکٹر محمد ایوب (دبیا گنج) کے مطب میں بیٹھا ہوا تھا۔ اتنے میں ایک مریض آیا جو ڈاکٹر صاحب کے زیر علاج تھا۔ میں نے دیکھا تو اس کا چہرہ اور اس کا جسم سوکھ کر بھوسہ کی طرح ہورہا تھا۔ معلوم ہوا کہ اس کو کوئی عارضہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کا جسم پانی کو قبول نہیں کرتا۔ وہ پانی پینا چاہتا ہے تو پانی اس کے حلق کے نیچے نہیں اترتا۔ اس کی یہ کیفیت عرصہ دراز سے ہے یہاں تک کہ اس کا جسم سوکھ کر اپاہج ہو گیا جیسے بھولہ۔ تربیت کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔ تربیت کی افادیت اسی وقت ہے جب کہ زیر تربیت شخص میں اس کی قبولیت کا مادہ ہو۔ تربیت داخل کرنے کا نام نہیں، بلکہ قبول کرنے کا نام ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader