ڈائری
Urdu book, p. 368
By Maulana Wahiduddin Khan
تربیت میں ایک شخص لینے والا ہوتا ہے اور ایک شخص دینے والا ۔ تربیت کے عمل میں پچاس فی صد دینے والے کا حصہ ہے ، تو پچاس فی صد لینے والے کا حصہ ۔ تربیت اس شخص کے لئے ہے جو آدھا سفر طے کر چکا ہو ۔ جو شخص اپنی جگہ پر کھڑا رہے اس کے لئے کوئی تربیت کارگر نہیں ہو سکتی ۔ بدن پانی کو قبول کرے تبھی پانی جسم کے اندر داخل ہو کر صحت و توانائی کا باعث ہوتا ہے اسی طرح آدمی کے اندر اصلاح کو قبول کرنے کا مادہ موجود ہو تبھی ہوتا ہے کہ اس کو نصیحت کی جائے اور وہ اس کو قبول کر کے اس کو اپنی اصلاح کا ذریعہ بنا لے ۔ ۸ نومبر ۱۹۸۳ ڈاکٹر حمید اللہ ندوی بھوپالی اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں : آج ٹی ٹی نگر والے نوریاں صاحب سے گفتگو ہو رہی تھی ۔ گفتگو کے دوران انھوں نے ایک صاحب کے بارے میں ایک جملہ کہا جو مجھ کو بہت اچھا لگا ۔ انھوں نے کہا : ہمارے ساتھ وہ آئے جو گھر کو آگ لگائے ۔ ۔ ۔ “ اسی حقیقت کو کیرڈ اس نے ان الفاظ میں کہا ہے : کہرا کھڑا اجبار میں لئے لو اٹھا ہاتھ جو گھر بار سے اپنا چلے ہمارے ساتھ یہ ایک حقیقت ہے کہ اپنی ذات کی قربانی ہی پر قوم کی تعمیر ہوتی ہے ۔ دنیا کے مفاد کو خطرہ میں ڈالنے کے بعد ہی یہ لیکن ہوتا ہے کہ آدمی کے لئے آخرت کے مفادات محفوظ ہو جائیں ۔ ۹ نومبر ۱۹۸۳ غلطی کرنا غلطی نہیں ، غلطی کو نہ ماننا غلطی ہے ۔ اچھا کام کرنا اچھا نہیں ۔ اچھا یہ ہے کہ آپ اچھا کام کریں اور پھر بھی یہ سمجھیں کہ آپ نے کچھ نہیں کیا ۔ ۱۰ نومبر ۱۹۸۲ آج یہ حال ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے بارہ میں غیر جانب دار بنے رہتے ہیں ۔ کوئی شخص خالص حق و انصاف کی خاطر کسی کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا ۔ کوئی آدمی کسی کا ساتھ دینے کے لئے اگر کھڑا ہوتا ہے تو صرف وہاں کھڑا ہوتا ہے جہاں ایسا کرنے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader