ڈائری
Urdu book, p. 369
By Maulana Wahiduddin Khan
سے اس کی قیادت چمکتی ہو۔ جہاں دوسرے کا ساتھ دینے میں خود اپنا کوئی مفاد وابستہ ہو، جہاں آدمی کی قومی حمیت بھڑک اٹھی ہو اور قومی جذبہ کے تحت وہ کسی معاملہ میں کود پڑے۔ کسی شخص کی حقیقی مدد کے لئے کوئی محرک نہیں ہوتا۔ لوگ احتساب عالم کے نعرے لگاتے ہیں۔ مگر احتساب فردا ان کی فہرست سے خارج ہے۔ اس قسم کا احتساب صرف لفظوں سے کھیلنا ہے نہ کہ حقیقی معنوں میں خدائی حکم پر عمل کرنا۔ ۱۱ نومبر ۱۹۸۴ قرآن میں پیغمبر اور اصحاب پیغمبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے : ان یمسسکم قرح فقدمس القوم قرح مثله را اگر تم لوگوں کو زخم لگا ہے تو دوسرے لوگوں کو بھی ایسا ہی زخم لگا ہے۔) یہ دنیا مسائل و مشکلات کی دنیا ہے۔ یہاں نیک لوگوں کو بھی مسائل پیش آتے ہیں، وہ بھی مشکلات میں پھنستے ہیں۔ اسی طرح اس دنیا میں برے لوگوں کو بھی مسائل پیش آتے ہیں اور وہ بھی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ مگر دونوں فریقوں میں ایک بہت بڑا فرق ہے۔ فرق اول کے مسائل جن اسباب سے پیدا ہوتے ہیں وہ اس سے بالکل مختلف ہوتے ہیں جو فریق ثانی کے لئے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ فریق اول کے مسائل اس کی اصول پسندی، اظہار حق اور غیر مصالحانہ رویہ کی بنا پر پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس فریق ثانی کے مسائل پیدا کرنے کا سبب ہوتا ہے ـــــ حد، کبر، خود غرضی، سرکشی، عدم اعتراف۔ اول الذکر کا سر چشمہ خدا کا خوف ہوتا ہے اور ثانی الذکر کا سر چشمہ خدا سے بے خوفی۔ ۱۲ نومبر ۱۹۸۳ سورہ عنکبوت، ہجرت حبشہ سے کچھ پہلے نازل ہوئی۔ اس میں کہا گیا کہ میری زمین وسیع ہے اس لئے تم میری عبادت کے لئے کوئی دوسرا گوشہ تلاش کر لو (۶۰-۵۶) اس کے مخاطب مکہ کے اہل ایمان تھے۔ ان سے کہا گیا کہ کہے کے لوگ اگر تم کو ستاتے ہیں تو تم مکہ کو چھوڑ کر دوسرے علاقہ میں چلے جاؤ اور وہاں اللہ کی عبادت گزاری کرو۔ اس کے مطابق مکہ کے مسلمانوں کی ایک

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader