Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 370

By Maulana Wahiduddin Khan

جماعتِ مکہ کو چھوڑ کر حبش کے شہر اکسوم (Axum) چلی گئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ صبر اور توکل کا مطلب عبادت پر جینا ہے نہ کہ دشمن سے ٹکر اور پرجتنا۔ اگر مطلوب یہ ہو کہ ہر حال میں دشمن سے مقابلہ جاری رکھا جائے تو ان حالات میں کرکے مسلمانوں سے کہا جاتا کہ تم لوگ مخالفین سے لڑتے رہو، اور کسی حال میں وہاں سے نہ ہٹو۔ اگر اعلیٰ ایمان یہ ہوتا کہ جب دشمن سے مقابلہ پیش آئے تو ہر حال میں لوگ مقابلہ پر ڈٹے رہیں تو ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ دونوں فرار بن کر رہ جاتے ہیں نہ کہ کوئی اعلیٰ دینی عمل۔ ۱۳ نومبر ۱۹۸۳ء خوش نامی اور بد نامی کی حقیقت ایک لفظ میں یہ ہے۔ بے اصول آدمی سے ہر ایک خوش رہتا ہے، اور با اصول آدمی سے ہر ایک ناخوش۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جو شخص بھی وائس چانسلر ہو کر جاتا ہے وہ تھوڑے دنوں کے بعد بد نام ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جب بھی کوئی اصلاح کرنا چاہتا ہے تو وہ تمام لوگ چیخ پڑتے ہیں جن پر اس کی زد پڑ رہی ہوتی ہے۔ وہ فوراً " اسلام خطرہ میں " کا جھنڈا لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنی ذاتی شکایت کو ملی مسئلہ بنا کر وائس چانسلر کو بد نام کرنے اور اس کو اکھاڑنے کی مہم جاری کر دیتے ہیں۔ اس میں غالب صرف ایک انشا پرداز ہے اور وہ پروفیسر خسر وکاہے۔ ان کا اصول غالباً یہ تھا کہ ادارہ کو اس کے حال پر چھوڑ دو اور اپنا فرم پورا کرو۔ ان کے طریق کار کے بارہ میں ایک لطیفہ مشہور ہے۔ طلبہ کا ایک وفد ان سے ملاقات کے لئے آیا اور اپنے کچھ مطالبے پیش کئے۔ پروفیسر خسرو نے طلبہ سے اتفاق کیا ۔ اور کہا کہ آپ لوگ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ وہ لوگ خوش ہوکر چلے گئے۔ اس کے بعد ان کا مخالف گروپ آیا اور اس نے بالکل متضاد مطالبہ پیش کیا۔ پروفیسر خسرو نے ان سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ آپ لوگ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ پروفیسر خسرو کی بیگم یہ دونوں باتیں سن رہی تھیں۔ جب دوسرا گروپ بھی چلا گیا تو انھوں نے پروفیسر خسرو سے کہا کہ آپ نے پہلے وفد کو بھی ٹھیک کہا اور دوسرے وفد کو بھی، حالانکہ دونوں کے مطالبات بالکل ایک دوسرے سے مختلف تھے۔ پروفیسر خسرو نے سنجیدگی کے ساتھ جواب دیا:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page