Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 371

By Maulana Wahiduddin Khan

بیگم، آپ بھی ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ پروفیسر خسر و کا یہ لطیفہ علی گڑھ کے ایک صاحب نے مجھے بتایا۔ علامہ اقبال (۱۹۳۸ء ۔ ۱۸۷۷ء) نے جب اپنی زندگی شروع کی تو وہ مسلمانوں کے بارے میں بہت اعلیٰ امیدیں رکھتے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ ان کی ” بانگ درا “ اس سوئے ہوئے شیر کو جگا دے گی، اور وہ اٹھ کر سارے زمین و آسمان کو بدل ڈالے گا۔ اپنے ابتدائی زمانہ میں انھوں نے کہا: نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی حالات نے اقبال کا ساتھ دیا اور اپنی زندگی ہی میں اقبال کو غیر معمولی شہرت و مقبولیت حاصل ہوئی۔ اقبال کے اشعار پوری ملت کی زبان پر نغمہ طراز بن کر گونجنے لگے۔ مگر عملی اعتبار سے نتیجہ بالکل صفر رہا۔ مثلاً اقبال نے لاہور میں ” تبلیغی کالج “ قائم کیا۔ اس میں طلبہ کو ایسا نصاب پڑھایا جاتا تاکہ اس سے فارغ ہو کر وہ داعی اور مبلغ بن سکیں۔ اقبال نے خیال کیا تھا کہ تبلیغی کالج کے فارغ شدہ طلبہ کو مسلم ادارے اپنے یہاں معقول مشاہرہ پر رکھ لیں گے اور وہ مسلم اداروں کی کفالت پر ملک میں تبلیغ و دعوت کا کام انجام دیں گے۔ مگر جب تبلیغی کالج سے فارغ شدہ لوگ نکلے تو کوئی ادارہ ان کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوا۔ چنانچہ پھر پہلے بیچ کے بعد اس میں داخلے بند ہو گئے اور کالج ٹوٹ گیا۔ اس طرح کے بہت سے ناکام تجربے ہوئے، جس کے نتیجہ میں اقبال کی امیدیں مایوسی میں تبدیل ہو گئیں۔ جس اقبال نے ابتداء مذکورہ بالا شعر کہا تھا، اس نے اپنی آخری عمر میں یہ اعتراف کیا: تیرے محیط میں کہیں گوہرِ زندگی نہیں ڈھونڈ چکا میں موج موج دیکھ چکا صدف صدف یہی واقعہ موجودہ زمانہ کے اکثر معلمین اور رہنماؤں کے ساتھ پیش آیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمان اب ایک زوال یافتہ قوم ہو چکے ہیں ۔ ان کے اندر وہ اعلیٰ صفات محرک ہیں جو جوہر انسانیت ہیں۔ اس لئے اب اسلام کے احیاء کی واحد صورت یہ ہے کہ غیر مسلموں میں بڑے پیمانہ پر دعوتِ کام کیا جائے ۔ اب غیر قوموں ہی سے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ ان کے اندر سے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page