Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 372

By Maulana Wahiduddin Khan

ایسے جاندار لوگ نکلیں جو موجودہ زمانہ میں اسلام کے حامل بن سکیں۔ فرینک لائڈ رائٹ کا قول ہے کہ تعمیر میں واحد غلط چیز اس کے معمار ہیں : The only thing wrong with architecture is architects. Frank Lloyd Wright یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی تعمیر کا اچھا یا برا ہونا اس کے معماروں پر منحصر ہے۔ معمار اگر اچھے ہیں تو تعمیر اچھی ہوگی، معمار اگر برے ہیں تو تعمیر بھی اسی نسبت سے بری ہو جائے گی۔ یہی حال قوم کا بھی ہے۔ قوم اگر عمارت ہے تو اس کے لیڈ راس کے معمار ہیں۔ وہ قوم خوش قسمت ہے جس کو سنجیدہ اور دانش مند لیڈر مل جائیں۔ ایسے لوگ قوم کو آگے کی طرف لے جائیں گے۔ اور جس قوم کے لیڈر سطحی، نادان اور غیر سنجیدہ ہوں وہ قوم کو بربادی کے گڑھے میں گرانے کے سوا کچھ اور نہیں کر سکتے۔ ۱۶ نومبر ۱۹۸۳ء موجودہ زمانہ میں جب مغرب کی قومیں ابھریں اور دنیا پر چھا گئیں تو مسلمانوں میں اس کے جواب میں دو قسم کا ذہن ابھرا۔ ایک، خالص تقلید کا ذہن۔ ہندوستان کے ایک شاعر (حالی) نے کہا: حالی اب آؤ پیروی مغرب کی کریں یہی بات مشہور عرب شاعر حافظ بک ابراہیم نے ان لفظوں میں کہی: ليتنا نقتدي بكم او نجاريكم عسى نسترد ما كان ضاعا (اے اہل مغرب!) کاش ہم تمہاری پیروی کرتے یا تم سے قریب ہوتے تو ممکن تھا کہ ہم وہ چیز دوبارہ حاصل کرلیں جس کو ہم نے کھو دیا ہے۔ دوسرا ذہن رد عمل کا ذہن تھا۔ مغربی قوموں نے چونکہ مسلمانوں سے ان کی عظمت چھینی تھی اس لئے یہ لوگ مغرب کے خلاف بگڑ کر ان سے لڑنے کے لئے کھڑے ہوگئے۔ یہ دونوں ذہن غلط تھا۔ کرنے کا اصل کام یہ تھا کہ خود مسلمانوں کو دوبارہ زندہ اور مستحکم بنایا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page