Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 373

By Maulana Wahiduddin Khan

جائے ۔ مگر دورِ جدید میں اس قسم کے مصلحین اتنے کم ہیں کہ وہ کسی شمار میں نہیں آتے۔ "شنکر بھگوان کی مورتی لے لو، شنکر بھگوان کی مورتی" ایک شخص آواز لگاتا ہوا سڑک سے گزرا۔ میں نے سوچا، وہ لوگ بھی کیسے عجیب ہیں جو بھگوان کو ایسی چیز سمجھتے ہیں جس کو بیچا اور خریدا جائے ۔ آسمان کے نیچے شاید اس سے زیادہ عجیب واقعہ اور کوئی نہیں۔ ۱۸ نومبر ۱۹۸۴ء قدیم عرب میں ایک یہودی قبیلہ تھا جس کا نام بنو قریظہ تھا۔ اس قبیلے کا عالم اور سردار حی بن اخطب تھا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیرِ قیادت مسلمانوں نے بنو قریظہ کا محاصرہ کیا تو وہ قلعہ بند ہوگئے۔ حی بن اخطب نے قلعہ کے اندر یہودیوں کو جمع کیا اور ان کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا : ہم اس آدمی کی اتباع کریں اور اس کی تصدیق کریں۔ کیونکہ خدا کی قسم تم پر واضح ہوگیا ہے کہ وہ یقیناً خدا کے بھیجے ہوئے رسول ہیں۔ ان کو تم اپنی کتابوں میں لکھا ہوا پاتے ہو۔ اگر تم ایسا کرو تو تم اپنے خون کو اور اپنے اموال کو بچا لو گے (نتابع هذا الرجل ونصدقته - فـوالله لـقـد تبين لكم انه لنبي مرسل - وانه للذى تجدونه في كتابكم ، فتامتون على دمائكم واموالكم ، الرسول، صفحہ ۱۹۸ ) یہودیوں ( بنو قریظہ ) نے حی بن اخطب کی بات نہ مانی ۔ مگر اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ خود حی بن اخطب بھی اس کے باوجود یہودیوں سے الگ نہیں ہوا۔ وہ ان کے ساتھ شامل رہا۔ یہاں تک کہ دوسرے یہودیوں کے ساتھ وہ بھی قتل کر دیا گیا۔ حی بن اخطب کو معلوم تھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) سچے رسول ہیں۔ اس کو یہ بھی معلوم تھا کہ اس وقت میں زندگی اور موت کے کنارے پر ہوں۔ اگر میں آپ کی پیغمبری کا اقرار کرلوں تو میں اپنی جان بچا لوں گا۔ پھر بھی اس نے اقرار نہیں کیا۔ وہ قوم کے ساتھ آخر وقت تک وابستہ رہا۔ قومی عصبیت بھی کیسی عجیب چیز ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سچائی کو ماننے میں سب سے بڑی رکاوٹ قومی اور گروہی عصبیت رہی ہے، قدیم زمانہ میں بھی اور آج بھی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page