ڈائری
Urdu book, p. 376
By Maulana Wahiduddin Khan
اتا ترک نے اگرچہ ترکی میں اقتدار پانے کے بعد بے شمار حمقاقتبیں کیں۔ مگر ایا صوفیا کے بارہ میں اس کا حکم میرے نزدیک درست تھا۔ دوسروں کے عبادت خانہ کو مسجد میں تبدیل کرنا صرف اس وقت درست ہے جب کہ اس کو خرید لیا جائے یا ان سے اس کی اجازت لی جائے۔ اس کے بعد دوسری صورت یہ ہے کہ اس کی عمارت کو کسی پبلک مقصد کے لئے استعمال کیا جائے، جیسا کہ اتا ترک نے کیا۔ ۲۳ نومبر ۱۹۸۴ء ہنری پیرین (Henri Pirenne) مشہور مغربی مورخ ہے۔ وہ ۱۸۶۲ء میں بلجیم میں پیدا ہوا اور ۱۹۳۵ میں وفات پائی۔ جرمنی نے بلجیم پر قبضہ کیا تو وہاں وہ تاریخ کا پروفیسر تھا۔ اس نے جرمن نقطہ نظر سے تاریخ پڑھانے سے انکار کر دیا۔ چنانچہ جرمنوں نے اس کو جیل میں ڈال دیا۔ وہ ۱۹۱۴ء سے ۱۹۱۸ء تک جیل میں رہا۔ جیل خانہ میں اس کو مطالعہ کے لئے کتابیں حاصل نہ تھیں ۔ اس نے محض یادداشت سے ایک کتاب تاریخ یورپ (History of Europe) لکھی۔ یہ کتاب اصلًا جرمن زبان میں تھی ، پھر اس کا انگریزی میں ترجمہ ہوا۔ اب وہ یورپ میں داخل نصاب ہے۔ کتاب کے دیباچہ میں مصنف نے معذرت خواہانہ انداز میں لکھا ہے کہ حوالہ کی کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنی یہ کتاب محض یادداشت سے لکھ رہا ہوں۔ تاریخ کے موضوع پر یادداشت سے لکھنے کا طریقہ صحیح نہیں۔ مگر جیل خانہ کی زندگی میں میرے لئے اس کے سوا کوئی دوسری صورت بھی نہیں ۔ اصل چیز وقت کو مارنا ہے اور وقت کو یہ موقع نہیں دینا ہے کہ وہ خود آدمی کو مار ڈالے: The essential thing is to kill time and not allow oneself to be killed by it (p. 21). ۲۴ نومبر ۱۹۸۳ء شیخ سعدی نے گلستاں میں ایک کہانی کے تحت یہ شعر لکھا ہے: نہ بینی کہ چون گربہ اعجا شود بر آرد بچنگال چشم پلنگ (تم نہیں دیکھتے کہ بلی جب عاجز ہو جاتی ہے تو وہ چنگل مار کر شیر کی آنکھ نکال لیتی ہے) شیخ سعدی کا یہ سادہ سا شعر اس عظیم حقیقت کو بتا رہا ہے کہ آدمی کو جب کسی چیلنج کا سامنا پیش آتا ہے تو اس کے اندر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader