Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 377

By Maulana Wahiduddin Khan

کی سوئی ہوئی صلاحیتیں جاگ اٹھتی ہیں۔ اس کے بعد وہ ایسے بڑے بڑے کام گزر کرتا ہے جس کو وہ معتدل حالات میں نہیں کر سکتا تھا۔ ابو داؤد کی ایک حدیث میں یہ الفاظ ہیں: فلہ خرج قومنا الیہ (پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو ہم کھڑے ہو گئے) محفل میلاد میں قیام کرنے والے لوگ اس حدیث سے قیام کی دلیل پیش کرتے ہیں۔ مگر اس حدیث میں جو بات ہے وہ یہ کہ صحابہ نے جب رسول اللہ کو دیکھا تو وہ کھڑے ہو گئے۔ گویا دیکھ کر اٹھے نہ کہ بغیر دیکھے اٹھے۔ رسول اللہ کی غیر موجودگی میں صحابہ کے درمیان اکثر رسول اللہ کا ذکر کیا جاتا تھا۔ مگر ایسی کوئی روایت نہیں کہ جب رسول اللہ کا نام لیا گیا تو ہم سب لوگ اٹھ کر کھڑے ہو گئے۔ مذکورہ حدیث سے محفل میلاد کے قیام کے حق میں استدلال کرنا قیاس مع الفارق ہے۔ کیوں کہ یہ حدیث آپ کو دیکھ کر اٹھنے کے بارہ میں ہے نہ کہ دیکھے بغیر اٹھنے کے بارہ میں۔ اسی طرح ایک روایت ہے کہ بنو قریظہ جب حضرت سعد بن معاذ کو حکم بتانے پر راضی ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن معاذ کو بلایا۔ وہ سفید گدھے پر بیٹھ کر آئے۔ اس وقت وہ سخت زخمی تھے۔ رسول اللہ نے حاضرین سے فرمایا کہ اپنے سردار کو (اتارنے کے لئے) اٹھ جاؤ (قوموا الى سید کم) اس روایت سے بھی محفل میلاد کے قیام پر استدلال کیا جاتا ہے۔ مگر یہاں قیام تعظیمی کا حکم نہیں ۔ رسول اللہ کی مراد اس قول سے صرف یہ تھی کہ اپنے (زخمی) سردار کو سواری سے اتارنے کے لئے اٹھو۔ واضح ہو کہ حدیث میں قوموا الی سید کم کا لفظ ہے قوموا السید کم کا لفظ نہیں ہے۔ ہر بدعت اسی قسم کے ناقص استدلال پر قائم ہوتی ہے۔ چنانچہ موجودہ زمانہ کے سیاسی مبتدعین (سید ابوالاعلیٰ مودودی وغیرہ) کا نظریہ بھی اسی قسم کے ناقص استدلال پر قائم ہے۔ دونوں پر یہ مثل صادق آتی ہے : کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا، بھان تتی نے کنبہ جوڑا۔ اس سیاسی بدعت کو میں نے تفصیل کے ساتھ تعبیر کی غلطی“ میں بیان کیا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page