ڈائری
Urdu book, p. 380
By Maulana Wahiduddin Khan
An expert is one who knows more and more about less and less. Nicholas Murray Butler ’’ماہر وہ ہے جو کم سے کم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانے‘‘ یہ قول نہایت صحیح ہے۔ موجودہ زمانہ میں جب علم کے ذرائع بڑے اور انسان نے چیزوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہا تو معلوم ہوا کہ اگر چہ ذرائع علم بڑھ رہے ہیں، مگر انسان کی استعداد اتنی محدود ہے کہ ایک شخص تمام معلومات کو اپنے ذہن میں جمع نہیں کر سکتا۔ ذرائع علم کی وسعت اور انسانی استعداد کی محدودیت کے اسی تقاضا نے موجودہ زمانہ میں تخصیص (specialization) کا طریقہ پیدا کیا۔ علوم شعبوں میں تقسیم کئے گئے اور پھر شبے بھی مزید ذیلی شاخوں میں تقسیم ہوتے چلے گئے۔ یہاں تک کہ عملی طور پر اس کے سوا کچھ اور ممکن نہ رہا کہ ایک شخص اگر زیادہ معلومات چاہتا ہے تو وہ ایک بے حد جزئی دائرہ پر قناعت کرے۔ ’’کم سے کم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا‘‘ بعض محدود ٹیکنکل مقاصد کے لئے تو مفید ہے۔ مگر وہ زندگی کے وسیع تر مسئلہ کو سمجھنے کے لئے سراسر نا کافی ہے۔ کیوں کہ زندگی کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے کلی علم درکار ہے نہ کہ محض جزئی علم۔ مزید یہ کہ کلی علم ایک ذہن میں جمع ہونا چاہئے۔ بہت سے ذہنوں کی جڑی مہارت اس ’’کلی عالم‘‘ کو تشکیل نہیں دے سکتی جو مسئلہ حیات کی وضاحت کے لئے درکار ہے۔ ۳۰ نومبر ۱۹۸۳ مسٹر فورڈ کی صدارت کے زمانہ میں ان کی اہلیہ، امریکہ کی فرسٹ لیڈی ، بیٹی فورڈ (Betty Ford) نے اگست ۱۹۷۵ء میں ایک ٹیلیویژن انٹرویو میں یہ کہہ دیا: She would not be surprised if her 18-year old daughter Susan came to her and said she was having an affair. Mc Call magazine, September 1975 بحوالہ انڈین ایکسپریس (بمبئی) ۲۳ اگست ۱۹۷۵ مجھے تعجب نہ ہوگا اگر میری ۱۸ سالہ لڑکی سوزان میرے پاس آئے اور مجھ سے کہے کہ میرا کسی سے تعلق

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader