ڈائری
Urdu book, p. 381
By Maulana Wahiduddin Khan
ہو گیا ہے۔ صدر امریکہ جیرالڈ فورڈ کی بیوی نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ موجودہ نسل زندگی کے معاملات میں اتنی دانش مند ہو سکتی ہے جیسا کہ ہم لوگ تھے۔ مسٹر فورڈ نے یہ بات صدر فورڈ کے علم اور شورہ کے بغیر کہہ دی تھی۔ جب صدر فورڈ نے اخبار میں اس کو پڑھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ۲۰ ملین (عورتوں) کے ووٹ کھوئے۔ I'd lost 20 million votes. It will cost me 20 million votes. جمہوری دور کے لیڈر کو اس سے دل چسپی نہیں کہ حق کیا ہے ، وہ صرف یہ جانتا ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ یکم دسمبر ۱۹۸۴ فرینک فرٹ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر جان اوکرٹ (Dr John Ockert) نے ایک جائزہ میں بتایا کہ زیادہ خوبصورت لڑکیاں عام طور پر زندگی میں ناکام رہتی ہیں : Gorgeos women feel beauty is the only asset and they cannot bear the ageing. Marilyn Monroe, one of the prettiest women to emerge from Hollywood, is stated to have wept bitterly when she saw first traces of wrinkles in the mirror. Indian Express (Bombay) 23 August 1975 دلکش عورتیں سمجھتی ہیں کہ خوبصورتی ان کا واحد سرمایہ ہے اور بڑھاپے کو وہ برداشت نہیں کر سکتیں ۔ میرلین مانزرو جو ہالی ووڈ کی ایک انتہائی خوبصورت عورت تھی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس وقت بری طرح رونے لگی جب اس نے آئینہ میں پہلی بار اپنے چہرے پر جھریوں کے نشانات دیکھے۔ جس آدمی کو پر کشش عورت نہ ملے وہ زیادہ خوش قسمت ہے کیوں کہ غیر پرکشش عورت عملی زندگی میں زیادہ بہتر رفیق ثابت ہوتی ہے۔ شیخ عبدالوہاب شعرانی اپنی کتاب الیواقیت والواہر کے دیباچہ میں لکھتے ہیں فتوحات مکیہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader