ڈائری
Urdu book, p. 382
By Maulana Wahiduddin Khan
(ابن عربی) کے نسخوں میں ملحدین اور زندقہ سے بہت سی عبارتیں شامل کر دی ہیں۔ پریس کے دور سے پہلے تمام کتابیں ہاتھ سے لکھی جاتی تھیں۔ اس زمانہ میں یہ طریقہ بہت عام تھا۔ کوئی شخص علم و فضل میں شہرت حاصل کر لیتا تو لوگ اس کے نام پر اپنی بات چلانے کے لئے یہ کرتے تھے کہ اس کی کتابوں کا قلمی نسخہ تیار کرتے وقت اس کے اندر اپنی بات ملا کر لکھ دیتے ۔ نہج البلاغہ میں اسی طرح بہت سے کلام اپنی طرف سے بن کر لکھ دیئے گئے ہیں۔ قدیم دور کی تمام آسمانی کتابوں میں اسی طرح الحاق کیا جاتا رہا ہے۔ پریس کے دور سے قبل کی کوئی بھی قابل ذکر کتاب اس قسم کے الحاقات سے محفوظ نہیں۔ اس کلیہ میں صرف ایک ہی استثنا ہے اور وہ قرآن کلام ہے۔ یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ وہ پریس کے دور سے قبل آیا۔ اور اس کے تمام قدیم نسخے ہاتھ سے لکھے گئے۔ اس کے باوجودہ اس قسم کے الحاق سے مکمل طور پر محفوظ رہا۔ ۳ دسمبر ۱۹۸۲ء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی شخصیتوں میں سے ایک ابوطالب ابن عبد المطلب ہیں۔ ان کے متعلق بخاری اور مسلم کی روایت ہے کہ ابو طالب نے کفر کے کلمہ کے ساتھ جان دی۔ مگر سیرت ابن ہشام میں عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ جب ابو طالب کی موت کا وقت آیا تو ان کے بھائی حضرت عباس نے دیکھا کہ وہ ہونٹ ہلا رہے ہیں۔ حضرت عباس نے کان لگا کر سنا اور رسول اللہ کو مخاطب کر کے بولے" بھتیجے ، خدا کی قسم جو کلمہ تم پڑھوانا چاہتے تھے ، میرے بھائی نے اس کو پڑھ دیا۔" آپ نے فرمایا ، میں نے نہیں سنا۔ ابو طالب کے کچھ اشعار بھی کتابوں میں نقل ہوئے ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منقبت اور اعتراف واضح طور پر موجود ہے۔ ابن ہشام نے حجر الصحیفہ کے ضمن میں ان کا ایک قصیدہ درج کیا ہے جس کا ایک شعر یہ ہے : الم تعلموا انا وجدنا محمدا نبيا كوسی خط في اول الکتب تاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ قصیدے الحاقی ہیں۔ واللہ اعلم۔ ابو طالب نے اگر چہ اسلام کا اعلان نہیں کیا مگر انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پوری طرح ساتھ دیا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader