Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 383

By Maulana Wahiduddin Khan

کسی کے بینک اکاؤنٹ میں ایک ہزار روپیہ ہو اور وہ پچاس ہزار روپیہ کا چیک لکھ دے تو ایسے چیک کی بینک کے نزدیک کوئی قیمت نہیں۔ بینک اس کے بدلہ میں رقم ادا کرنے کے بجائے اس کو ایک بے قیمت پرزے کی طرح صاحب اکاؤنٹ کو واپس کر دے گا۔ یہی معاملہ آخرت کا بھی ہے۔ ایک شخص کے پاس نفاق کا سرمایہ ہو اور وہ ایمان کا دعویٰ لے کر آخرت میں حاضر ہو تو اس کا " ایمان " اس کے منہ پر مار دیا جائے گا۔ ایسا دعویٰ آخرت میں کسی کے کچھ کام آنے والا نہیں۔ اسی طرح مثلاً ایک شخص اپنی ذات کو نمایاں کرنے کے لئے ایک کام کرتا ہے اور اس کو " اسلامی خدمت " کا عنوان دیتا ہے تو وہ بھی گویا بند کورہ بالا چیک کی مانند ہے۔ جس کی کوئی قیمت مدعی کو آخرت میں نہ مل سکے گی ۔ ۵ دسمبر ۱۹۸۳ کسی کا قول ہے کہ کیا وجہ ہے کہ اکثر لوگ مواقع کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مواقع محنت طلب کام کے بھیس میں آتے ہیں: The reason why many people fail to recognise opportunity is because it comes disguised as hard work. یہ اصول فرد اور قوم دونوں کے اوپر صادق آتا ہے۔ کامیابی کا دروازہ بھی کسی کے لئے بند نہیں ہوتا۔ مگر حقیقی کامیابی کسی کو پر مشقت عمل کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے۔ لوگ اکثر سطحی اور بے نتیجہ کاموں کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سطحی اور بے نتیجہ کام آدمی سے محنت اور جد و جہد نہیں مانگتے۔ جب کہ گہرا اور نتیجہ خیز کام سخت محنت اور طویل جد و جہد کا طالب ہوتا ہے۔ اکثر لوگ بڑے مواقع کو استعمال نہیں کر پاتے ، کیونکہ بڑے مواقع ہمیشہ زیادہ محنت کے طالب ہوتے ہیں ، لوگ زیادہ محنت کرنا نہیں چاہتے اس لئے وہ ایسے مواقع کو سمجھنے سے بھی قاصر رہتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا ہندوستان کے انگریزی اخبارات میں نمبر ایک اخبار شمار ہوتا ہے۔ اس کی کم از کم ایک وجہ یہ ہے کہ وہ ۱۹۳۸ء میں جاری ہوا تھا۔ ڈیڑھ سو سال کی کوششوں نے اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page