Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 384

By Maulana Wahiduddin Khan

کو ترقی کے موجودہ مقام تک پہنچایا ہے۔ کسی بو نبار کے لئے یہ ممکن ہے کہ وہ ٹائٹس آف انڈیا کی طرح اپنی پیشانی پر جاری شدہ ۱۸۳۸ (Establish 1838) کے الفاظ کمپوز کر کے چاپ دے مگر وہ اس تاریخ کو کہاں سے لائے گا جو فی الواقع ۱۸۲۸ میں جاری ہونے والے ایک اخبار کو حاصل ہوتی ہے۔ جو چیز تاریخی حقیقت کے ذریعہ ملتی ہو، اس کو الفاظ بول کر حاصل کرنا ممکن نہیں۔ ۷ دسمبر ۱۹۸۴ قرآن میں ہے کہ اللہ کے انسان کے اندر اپنی روح پھونکی (ونفخ فيه من روحه ، السجدة (۹) ایک ضعیف حدیث میں ہے کہ : خلق الله آدم علی صورته (اللہ نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا) جب میں اس قسم کی آیات وا احادیث کو دیکھتا ہوں، اور دوسری طرف انسان کی حالت پر غور کرتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے خدا نے قادر نے خدائے ماجزو کو پیدا کیا ہو۔ ایک طرف انسان کو خدائی صلاحیتیں دی گئی ہیں۔ دوسری طرف وہ نہایت عاجز اور فانی بھی ہے۔ انسان کی نجات کا دارو مدار اسی پر ہے کہ وہ اس دوطرفہ معاملہ کو سمجھ سکے ۔ باعتبار حقیقت اگر چہ انسان ایک عاجز مخلوق ہے۔ مگر اس کی یہ راز جز از حیثیت عام حالت میں چھپی ہوئی ہوتی ہے۔ وہ اپنی آخری اور کامل صورت میں صرف موت کے وقت ظاہر ہوتی ہے۔ عملی طور پر حالت عجز طاری ہونے سے پہلے اپنے عجز کا اعتراف کرنا ، یہی انسان کا اصل امتحان ہے ۔ یہ بلاشبہ موجودہ انسان کے لئے مشکل ترین کام ہے ، مگر اسی مشکل ترین کام میں اس کی اعلیٰ ترین کامیابیوں کارانہ بھی چھپا ہوا ہے۔ ۸ دسمبر ۱۹۸۴ Our major obligations is not to mistake slogans for sutions. Edward R Murrow ہماری اہم ذمہ داری یہ ہے کہ ہم نعروں کو حل کا قائم مقام نہ سمجھ لیں ۔ عام طور پر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ بڑی بڑی تحریکیں اٹھتی ہیں اور اس طرح ختم ہو جاتی ہیں کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page