ڈائری
Urdu book, p. 385
By Maulana Wahiduddin Khan
ان سے قوم کو اتنا بھی نہ ملا ہو جتنا قوم نے اس تحریک کو چلانے کے لئے خرچ کیا تھا۔ اس کی وجہ صرف ایک ہے۔ یہ تحریکیں نفروں پر اٹھتی تھیں نہ کہ واقعی معنوں میں حل کی بنیاد پر۔ اگر پوری صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے سوچا سمجھا منصوبہ بنایا جائے اور حکیمانہ تدبیروں کے ساتھ اس کو آگے بڑھایا جائے تو کامیابی یقینی ہے۔ مگر سطحی لیڈر اکثر ایسا کرتے ہیں کہ وہ محض تھی جوش کے تحت ایک نعرہ لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ وہ نعرہ کو تدبیر کا بدل سمجھ لیتے ہیں۔ مگر نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ محض جھوٹے الفاظ پر کھڑے ہوتے تھے نہ کہ واقعی معنوں میں کسی سوچے سمجھے منصوبہ پر۔ ۹ دسمبر ۱۹۸۳ ہندُو خدا اتّبر کو مانتے ہیں جس کو وہ الیشور کہتے ہیں۔ مگر ہندوؤں کے یہاں ایشور کا کوئی مندر نہیں ہوتا۔ ان کے یہاں جتنے مندر میں سب دیوتاؤں کے ہیں۔ گویا ہندو اس مذہب سے واقف نہیں جس میں ”خدا“ کی پرستش کی جائے۔ وہ صرف اس مذہب کو جانتے ہیں جس میں دیوی دیوتاؤں کی پرستش کی جاتی ہے۔ یہی موجودہ زمانہ میں تمام مذاہب کا حال ہے۔ یہودی صرف اس دین کو جانتے ہیں جس میں ایک خاص نسل سے تعلق رکھنے والوں کے لئے نجات ہے۔ عمل کی بنیاد پر نجات ملنے والے دین سے وہ واقف نہیں۔ عیسائی صرف اس دین سے واقف ہیں جس میں ”پادری“ کی معرفت کوئی شخص خدا تک پہنچتا ہے۔ وہ براہ راست خدا تک پہنچنے والے دین سے واقف نہیں۔ مسلمان بھی اس معاملہ میں دوسروں سے مختلف نہیں۔ اسلام اگرچہ ایک خالص اور بے آمیز دین ہے، اگر موجودہ زمانہ کے مسلمان آج جس دین پر ہیں وہ اس سے مختلف دین ہے جو محمد عربی پر اتارا گیا تھا۔ آج مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ وہ ”تقویٰ“ والے دین سے واقف نہیں۔ مسلمان آج جس دین سے واقف ہیں وہ ان کی تاریخی روایات، ان کے بزرگوں کے قصے کہانیاں، ان کے قومی جذبات ہیں۔ انھیں چیزوں کے تحت ان کا ایک دین بن گیا ہے اور اسی خود ساختہ دین پر وہ قائم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں سے جب خدا کی بڑائی بیان کی جائے تو وہ انھیں زیادہ اپیل نہیں کرتی، کیوں کہ وہ اپنے قومی ہیرؤوں کی بڑائی میں جی رہے ہیں۔ ان سے آخرت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader