ڈائری
Urdu book, p. 386
By Maulana Wahiduddin Khan
کی پکڑ کی پکڑ کی بات کیجئے تو ان کی نفسیات میں کوئی ہلچل پیدا نہیں ہوتی۔ کیوں کہ اس دین سے وہ آشنا ہی نہیں۔ قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: لا تصاحب الا مؤمنا ولا یأکل طعامک الا تقی (مشکوة) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ مومن کے سوا کسی اور کو اپنا ساتھی نہ بناؤ۔ اور تمہارا کھانا متقی آدمی کے سوا کوئی اور نہ کھائے۔ اس حدیث کو اگر مطلق معنوں میں لیا جائے تو وہ دوسری اسلامی تعلیمات سے ٹکرا جاتی ہے۔ مثلاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے سفر میں ایک مشرک (عبد اللہ بن ارقط) کو اپنے ساتھ لیا اور اس کو اپنا شریک سفر بنایا۔ اسی طرح رسول اللہ کو جب نبوت ملی تو آپ نے مکہ کے مشرکین کی دعوت کی اور اس کے بعد ان کے سامنے اسلام پیش کیا۔ اسی طرح جنگ بدر کے بعد جو مشرکین گرفتار کر کے مدینہ لے جائے گئے، ان کو مدینہ کے مسلمان کھانا کھللاتے تھے۔ اگر مذکورہ حدیث کو مطلق معنوں میں لیا جائے تو یہ سب چیزیں اس کے خلاف ہو جائیں گی۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر بات کا ایک پس منظر ہوتا ہے۔ اگر بات کو اس کے پس منظر سے ہٹا دیا جائے تو وہ نا قابل فہم ہو کر رہ جاتی ہے۔ ۱۱ دسمبر ۱۹۸۳ء ایک صاحب نے میرے بارہ میں کہا کہ آپ غیر معمولی ذہن کے آدمی ہیں۔ میں نے کہا کہ میرے بارہ میں آپ کا یہ خیال صحیح نہیں۔ میں صرف اوسط درجہ کا ذہن رکھنے والا آدمی ہوں ۔ میرے اندر اگر کوئی خاص صفت ہے تو وہ صرف یہ ہے کہ کوئی حقیقت یا کوئی سچائی میرے سامنے آئے تو میں اس کا اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکتا، میں ہر حال میں اس کا اعتراف کروں گا ، خواہ وہ میرے موافق ہو یا میرے خلاف۔ نیوٹن کی شہرت جب بڑھی تو اس کے بارہ میں کسی شخص نے کہا کہ آپ غیر معمولی صلاحیتوں والے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader