Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 387

By Maulana Wahiduddin Khan

آدمی ہیں۔ نیوٹن نے اس کا جو جواب دیا وہ انگریزی میں اس طرح نقل کیا گیا ہے : I had no special sagacity only the power of patient thought. میرے اندر کوئی خصوصی قابلیت نہیں ، صرف انتھک طور پر سوچتے رہنے کی قوت ) اسی طرح میں کہوں گا کہ میرے اندر کوئی امتیازی لیاقت نہیں ۔ اگر کوئی چیز ہے تو وہ صرف یہ کہ میں بے اعترانی کو afford نہیں کرسکتا۔ ۱۲ دسمبر ۱۹۸۳ جبرواختیار کی بحث میں حضرت علی ابن ابی طالب کا ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ ایک شخص حضرت علی کے پاس آیا اور جبر و اختیار کے بارہ میں دریافت کیا۔ حضرت علی نے پوچھنے والے سے کہا کہ تم اپنا ایک پاؤں اٹھاؤ ۔ اس نے اٹھایا ۔ آپ نے کہا کہ یہ اختیار ہے۔ اس کے بعد حضرت علی نے کہا کہ اب تم اپنا دوسرا پاؤں اٹھاؤ ۔ اس نے جواب دیا کہ دوسرا پاؤں میں نہیں اٹھا سکتا۔ یہ تو ممکن نہیں ۔ حضرت علی نے کہا کہ یہ جبر ہے۔ اس طرح حضرت علی نے پوچھنے والے کو یہ سبق دیا کہ اصل حقیقت دونوں کے درمیان ہے۔ یہ صحابہ کرام کا طرز استدلال تھا۔ وہ فطری منطق کو استعمال کرتے تھے اور سادہ دلائل سے باتوں کو ثابت کرتے تھے۔ بعد کو غیر اقوام کے اختلاط سے وہ موشگافیاں پیدا ہوئیں جن کا ماخذ یونانی منطق تھی نہ کہ وہ دین جس کو صحابہ نے پایا تھا۔ ۱۳ دسمبر ۱۹۸۳ کسی مفکر کا قول ہے ۔ ناکامی تاخیر ہے، مگر ناکامی شکست نہیں : Failure is delay, but not defeat. موجودہ دنیا میں امکان کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ یہاں کوئی ناکامی کبھی آخری ناکامی نہیں بن سکتی ۔ ہر ناکامی کے بعد یہاں ایک نیا امکان موجود رہتا ہے۔ ناکامی کو دوبارہ کامیابی بنانے کی شرط صرف ایک ہے۔ آدمی گرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کا حوصلہ پیش کرسکے۔ بہت پہلے میں نے ایک آدمی کو یہ مقولہ سنایا تھا جب کہ وہ ایک ناکامی سے دوچار ہوئے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page