ڈائری
Urdu book, p. 388
By Maulana Wahiduddin Khan
تھے ۔ یہ بات ان کے دل کو لگ گئی ۔ انھوں نے دوبارہ نئے عزم کے ساتھ عمل کرنا شروع کیا۔ اب ان سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ یہ مقولہ میرے حق میں پوری طرح صادق آیا ہے میری ناکامی تاخیر تھی ، مگر میری ناکامی میرے لئے شکست نہیں بنی۔ اسی سے ملتاجلتا انگریسال (Robert Green Ingersoll) کا قول ہے کہ اس زمین پر ہمت اور حوصلہ کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ آدمی شکست کو دل شکستگی کے بغیر برداشت کر سکے : The greatest test of courage on Earth is to bear defeat without losing heart. ۱۲ دسمبر ۱۹۸۳ء الامیر اسماعیل بن احمد السامانی کہا کرتے تھے : كـن عـصـامـيـاً ولا تـكـن عـظـامـيـاً عصامی بنو، عظامی نہ بنو۔ عصامی، یا العصامی ایک شخص کی طرف منسوب ہے جس کا نام عصام بن شہبر اجرمی تھا۔ اس آدمی نے اپنی ذاتی کوششوں سے بڑی ترقی حاصل کی۔ اس لئے اس کا نام ذاتی عمل سے آگے بڑھنے کی علامت بن گیا۔ عظامی یا العظامی کا لفظ عظام الموتی (مرے ہوئے بزرگوں) کی طرف منسوب ہے۔ یہ اس بات کا کنایہ ہے کہ آدمی اپنے گزرے ہوئے آبا دواجداد پر فخر کرے۔ وہ ماضی کے بڑوں سے نسبت دے کر اپنے کو بڑا سمجھے۔ السامانی کے مذکورہ مقولہ کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عمل سے بڑا بننے کی کوشش کرو، پدرم سلطان بود کے ذہن کے تحت اپنے کو بڑا نہ سمجھو۔ (العربی ، کویت ) ۱۵ دسمبر ۱۹۸۳ء ریچھوں اور بھیڑیوں کے درمیان شاید انسان امن کے ساتھ رہ سکے۔ مگر موجودہ زمانہ کے انسانوں کے درمیان امن کے ساتھ رہنا ممکن نہیں۔ آج انسان کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے معمولی نفع کی خاطر دوسرے کا بڑے سے بڑا نقصان کر سکتا ہے۔ ہر آدمی بے اصولی پر تلا ہوا ہے۔ ہر آدمی اپنی انانی تسکین کے لئے دوسرے کو ملیا میٹ کر دینا چاہتا ہے۔ انسانوں کے بولائق اس سے زیادہ ہیں کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader