ڈائری
Urdu book, p. 389
By Maulana Wahiduddin Khan
کوئی بھی شخص ان سے محفوظ نہ سکے۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی بربادی سے بچنا ممکن نہیں۔ کامیاب وہ ہے جو آخرت کی بربادی سے بچ جائے۔ ۱۲ دسمبر ۱۹۸۳ء تاریخ کے بہت سے واقعات ایسے ہیں جو اپنی ابتدائی صورت میں اس سے بہت زیادہ مختلف تھے جو بعد کے لوگوں کی افسانہ طرازی سے بن گئے۔ انھیں میں سے ایک واقعہ حضرت حسین بن علی کا بھی ہے۔ آج "حسین و یزید" کے لفظ سے جو سخت تصور سامنے آتا ہے وہ تمام تر بعد کی پیداوار ہے۔ یہ صحیح ہے کہ بعض غلط فہمیوں کے سبب سے حضرت حسین مدینے سے روانہ ہوئے اور کر بلا کے میدان میں یزید کی فوجوں سے ان کی لڑائی ہوئی ۔ مگر یہ پوری تصویر کا بہت ادھورا رخ ہے۔ حضرت امیر معاویہ نے ۵۰ھ میں قسطنطنیہ کی طرف ایک اسلامی لشکر روانہ کیا۔ اس کا سپہ سالار اپنے لڑکے یزید کو بنایا جس کی عمر اس وقت تقریبأ ۲۶ سال تھی۔ اس لشکر میں عام لوگوں کے علاوہ بہت سے صحابہ موجود تھے۔ مثلاً عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن زبیر ، ابو ایوب انصاری وغیرہ ۔ حافظ ابن کثیر نے اپنی مشہور کتاب البدایہ والنہایہ میں لکھا ہے کہ اس لشکر میں حسین بن علی بھی شامل تھے : لما توفى الحسن كان الحسين يفد الى معاوية في كل عام فيعطيه ويكرمه وقد كان في الجيش الذين غزو القسطنطينيه مع ابن معاوية يزيد فى سنة احدى وخمسين (جزء ۸ ، صفحه ۱۵۱) جس حسن کا انتقال ہو گیا تو حسین ہر سال امیر معاویہ کے پاس جاتے اور وہ ان کو ہدایا دیتے اور عزت سے پیش آتے۔ حسین اس لشکر میں بھی شامل تھے جس نے معاویہ بن یزید کی سرداری میں ۵۱ ھ میں قسطنطنیہ پر حملہ کیا تھا۔ کربلا کے میدان میں جو جنگ ہوئی وہ بھی سراسر مجبورانہ جنگ تھی۔ ورنہ آخر وقت میں حضرت حسین یزید کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لئے تیار تھے جو اس وقت میدان جنگ سے دور دمشق

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader