ڈائری
Urdu book, p. 390
By Maulana Wahiduddin Khan
میں تھا۔ ملاحظہ ہو تاریخ طبری۔ خلیفہ ہارون الرشید کے ایک صاحبزادہ کا نام محمد الامین تھا۔ محمد الامین کی تعلیم و تربیت کے لئے خلیفہ نے احمر النحوی کو بلایا۔ جب وہ آئے تو خلیفہ نے ان کو اپنے لڑکے کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں کچھ ہدایات دیں۔ ان میں سے ایک بات یہ تھی : يا احمرا منعة من الضحك الا فى اوقاته اے احمر، اُس کو اس سے روکو کہ وہ وقت پر ہنسنے کے علاوہ ہنسے۔ بڑے آدمی کے لئے ہنسنا پسندیدہ فعل نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ ساری زندگی کبھی لوگوں کے سامنے نہیں ہنسی۔ بات بات پر ہنسنا ہلکے پن کی علامت ہے۔ ایسا فعل آدمی کو لوگوں کی نظر میں حقیر بنا دیتا ہے۔ ۱۸ دسمبر ۱۹۸۳ء ایک عالم اور زاہد اکثر تنہا رہتا تھا۔ وہ نہ دوسروں سے ملنے کے لئے جاتا اور نہ یہ پسند کرتا کہ لوگ اس سے ملنے کے لئے آئیں۔ ایک آدمی نے اس سے کہا کہ اے شخص، تم اس مسلسل تنہائی کو کس طرح برداشت کرتے ہو، اس نے کہا ہرگز نہیں: انی اجالس ربی ۔ فان شئت ان تناجینی قرأت القرآن ۔ وان شئت ان اناجیہ دخلت في الصلاة میں اپنے رب کی صحبت میں بیٹھتا ہوں۔ اگر میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے کلام کرے تو میں قرآن پڑھتا ہوں۔ اور اگر میں چاہتا ہوں کہ میں اس سے کلام کروں تو میں نماز میں مشغول ہو جاتا ہوں۔ ۱۹ دسمبر ۱۹۸۳ء اردو شاعر کا روایتی معشوق تلوار کے بغیر لٹا ہوتا تھا، اس کے باوجود وہ لوگوں کو مار ڈالنے میں کامیاب ہو جاتا تھا : اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader