ڈائری
Urdu book, p. 391
By Maulana Wahiduddin Khan
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں بے تلوار کی یہ خطرناک جنگ اردو شاعر کے لئے زیادہ مہنگی نہیں پڑی۔ کیوں کہ وہ ہمیشہ کاغذ کے اوپر فرضی میدان میں ہوتی تھی۔ مگر موجودہ زمانہ کے مسلم قائدین نے ایک قدم آگے بڑھ کر یہ کیا کہ بے تلوار کی جنگ وہ حقیقی میدان مقابلہ میں لڑنے لگے۔ اس کا نتیجہ موجودہ زمانہ میں ہولناک تباہی کی صورت میں برآمد ہوا۔ سید احمد شہید بریلوی اور ان کے مجاہدین کی سکھ راجے سے لڑائی، ۱۸۳۵ میں ہندوستانی علماء کی انگریزوں سے لڑائی۔ ۱۹۶۷ میں صدر ناصر کی اسرائیل سے لڑائی۔ مصر کے الاخوان المسلمون کی فوجی حکومت سے لڑائی، اس قسم کی بے شمار لڑائیاں ہیں جو موجودہ زمانہ کے مسلمان اپنے مفروضہ حریفوں سے لڑتے رہے ہیں۔ ان لڑائیوں میں مسلمانوں اور ان کے حریفوں کے درمیان جنگی اسباب کے اعتبار سے تناسب کا جو فرق تھا اس کے لحاظ سے یہ سب کی سب عملاً "بے تلوار" کی جنگ تھی، اور اسی لئے وہ بدترین ناکامی پر ختم ہوئی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ زمانہ کے مسلم مجاہدین کی رہنما اردو شعراء کی خیال آرائیاں تھیں ۔ ورنہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اسباب اور تیاری میں انتہائی غیر معمولی فرق کے باوجود وہ کیوں بار بار اپنے حریفوں سے ایسی لڑائی چھیڑتے رہے جس کا واحد یقینی نتیجہ ان کی یکطرفہ شکست کی صورت میں ظاہر ہونے والا تھا۔ ۲۰ دسمبر ۱۹۸۴ء ایک مفکر کا قول ہے : Defence, not defiance یعنی دفاع نہ کہ دعوت مقابلہ۔ یہ نہایت حکیمانہ بات ہے۔ عقل مند آدمی کبھی ایسا نہیں کرتا کہ وہ خود اپنے حریف کو للکارے۔ البتہ اگر اس کی ساری ان پسندی کے باوجود دشمن اس پر حملہ کر دے تو اس وقت وہ جم کر اس کا سامنا کرتا ہے۔ عقل مند آدمی کا طریقہ مقابلہ ہے نہ کہ دعوت مقابلہ۔ اس دنیا میں اصل کام اپنی تعمیر کرنا ہے نہ کہ دوسروں سے لڑنا۔ اپنی تعمیر و استحکام

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader