Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 392

By Maulana Wahiduddin Khan

کے منصوبہ کو جاری رکھنے ہی کے لئے ضروری ہے کہ دوسروں سے ٹکرائو کو avoid کیا جائے۔ جو لوگ بات بات میں دوسروں سے لڑ جائیں ان کو اس لڑائی کی یہ قیمت دینی پڑتی ہے کہ ان کا تعمیر خویش کا منصوبہ کبھی مکمل نہ ہو۔ ۲۱ دسمبر ۱۹۸۳ء ہمار پل پردیش کے ایک صاحب ہیں جو وہاں ایک عربی مدرسہ کے صدر مدرس ہیں۔ وہ الرسالہ کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ مگر میرے بار بار کہنے کے باوجود اب تک انھوں نے الرسالہ کی ایجنسی نہیں چلائی۔ وہ ہمارے مشن کے قصیدہ خواں ہیں مگر وہ اس شن میں علانشر یک نہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ ہمارے نزدیک ابھی تک صرف "ابو الکلام" ہیں ، آپ ابھی تک "ابو العل" نہیں بنے۔ پھر میں نے کہا کہ یہی موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی بر بادی کا اصل سبب ہے۔ مسلمانوں کے تمام رہنما صرف ابو الکلام تھے ، ان میں سے کوئی ابو العل نہ تھا۔ ایسی حالت میں ان کی کوششوں کا کوئی حقیقی علمی نتیجہ پیدا ہوتا تو کیوں کر ہوتا۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۸۳ء حدیثیں وضع کرنے والے ایک تودہ تھے جو سیاسی مقصد کے لئے حدیثیں وضع کرتے تھے مثلاً : الامناء ثلاثة انا وجبريل ومعاوية امین تین ہیں : میں اور جبریل اور معاویہ اسی طرح اس مشغلہ نے بھی بہت سی حدیثیں وضع کرائیں جس کو "گپ بازی" کہا جاتا ہے۔ مثلاً ایک شخص نے حدیث گھڑی کہ حضرت نوح کی کشتی جب پانی پر بلند ہوئی تو پہلے اس نے سات بار خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ اسی طرح ایک شخص نے قصہ بنایا کہ طوفان نوح کے وقت ایک طویل القامت آدمی تھا جس کا نام عوج بن عتق تھا۔ اس کا قد تین ہزار گز لمبا تھا۔ حضرت نوح نے اس کو طوفان کی خبردی اور ڈوبنے سے ڈرایا۔ مگر وہ کشتی میں سوار نہیں ہوا۔ وہ اتنا لمبا تھا کہ طوفان کا پانی اس کے گھٹنوں تک بھی نہیں پہنچتا تھا۔ وہ اپنا ہاتھ سمندر کی تہہ میں ڈال کر مچھلیاں پکڑ لیتا اور اس کو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page