Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 395

By Maulana Wahiduddin Khan

اور بہت سے ملکوں میں مسلمان وہاں کی حکومتوں سے لڑ رہے ہیں اور ان سب کو آپ لوگ جہاد کہتے ہیں۔ پھر جہاد کے ان میدانوں میں سے کسی میدان میں داخل ہو جائیے اور لڑ کر شہید ہو جائیے۔ انہوں نے کہا کہ پھر آپ خود کیوں ایسا نہیں کرتے۔ میں نے کہا کہ میں تو ان کو جہاد کہتا ہی نہیں۔ میرے نزدیک یہ سب کی سب قومی لڑائیاں ہیں نہ کہ جہاد فی سبیل اللہ۔ اس کے بعد وہ خاموش ہو گئے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان جھوٹے الفاظ میں جی رہے ہیں۔ حالانکہ مسلمان وہ ہے جو سچے الفاظ میں جئے۔ "شہادت کی تمنا" کا لفظ بول کر لوگ شہادت کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں، حالانکہ شہادت کا کریڈٹ شہید ہو کر ملتا ہے نہ کہ شہادت کے الفاظ بول کر۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۸۴ مارٹن ایس لین (Martin Esslin) کا قول ہے کہ انسان کی عظمت کا راز اس کی اس صلاحیت میں ہے کہ وہ حقیقت کا سامنا کر سکے خواہ وہ کتنا ہی بے معنی کیوں نہ ہو : The dignity of man lies in his ability to face reality in all its meaninglessness. انسان فطری طور پر معقولیت کو پسند کرتا ہے اور لغویت کو ناپسند۔ اس لئے جب کسی کی طرف سے لغو صورت حال پیدا کی جائے تو وہ فوراً اُس پر اٹھتا ہے۔ مگر پھر اٹھنا اس طرح کے مسئلہ کا حل نہیں۔ کیوں کہ اس دنیا میں جس طرح ہم کو آزادی حاصل ہے اسی طرح دوسروں کو بھی آزادی حاصل ہے۔ اور ہم کسی پر یہ پابندی نہیں لگاسکتے کہ وہ صرف معقول کارروائی کرے اور کوئی ایسی کارروائی نہ کرے جو ہم کو نامعقول دکھائی دیتی ہو۔ ایسی حالت میں کامیابی کا راز یہ ہے کہ آدمی ہر پیش آمدہ صورت حال کو غیر جانبدارانہ انداز سے دیکھے۔ وہ ہر مسئلہ کا صابرانہ حل تلاش کرے خواہ وہ بظاہر ہر دہ کتنا ہی زیادہ لغو نظر آتا ہو۔ لینن (۱۹۲۴ ۔ ۱۸۷۰) نے اپنی کتاب "سوشلزم اینڈ ریلیجن" میں لکھا تھا کہ " ہمارے نزدیک آسمان پر جنت تعمیر کرنے سے زیادہ اہم کام زمین پر جنت تعمیر کرنا ہے۔"

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page