Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

لکھا ہو۔ ایسی حالت میں واحد لائحہ عمل اعراض ہے۔ دوسروں کی طرف سے ناخوشگواری پیش آئے تو اس سے اعراض کر کے آدمی اپنے کام میں مشغول ہو جائے۔ اگر اس نے فریق ثانی سے الجھنے کی کوشش کی تو اس کے حصہ میں نقصان کے سوا کچھ اور آنے والا نہیں۔ ۲۸ فروری ۱۹۸۳ ۱۹۸۱ میں تین سائنس دانوں کو میڈیسن میں مشترک نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ ان کے نام یہ ہیں : Roger Sperry (California) David Hubel (Harvard) Torsten Wiesel (Harvard) ان سائنس دانوں نے ۳۰ سال تک انسانی دماغ (Brain) پر ریسرچ کی ہے اور تحقیقی مقالات لکھے ہیں۔ ان کا مشترکہ بیان ہے کہ : The human brain is a whole universe انسانی دماغ ایک مکمل کائنات ہے (ٹائم ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۱) ایک اور سائنس داں نے انسانی دماغ کے کمالات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر ایک ایسا سپر کمپیوٹر بنایا جائے جس کا ساز و سامان (infrastructure) سات منزلہ عمارت میں پھیلا ہوا ہو تو وہ انسانی دماغ کا صرف ایک سادہ خاکہ (rough sketch) ہوگا۔ انسانی دماغ بلاشبہ تخلیق کا شاہکار ہے۔ اس عطیہ خدا وندی پر انسان کو شکر کے جذبہ سے خدا کے سامنے ڈیو پڑنا چاہئے۔ مگر انسان اس کے بجائے سرکشی کرتا ہے۔ کیسی عجیب ہے یہ نادانی جو دانا انسان سے ظاہر ہوتی ہے۔ یکم مارچ ۱۹۸۳ عورت تاریخ کے ہر دور میں مرد کے تابع رہی ہے۔ موجودہ زمانہ میں ترقی یافتہ ملکوں میں عورت اور مرد کو مساوی بنانے کی کوشش کی گئی۔ مگر یہ لایہ فرق ختم نہ ہو سکا۔ عورت کو مغربی سماج میں آج بھی وہی ” دوسرا درجہ “ حاصل ہے جو قدیم زمانہ میں اس کو حاصل تھا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page