ڈائری
Urdu book, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام دین رحمت ہے۔ وہ آدمی کی روحانی ترقی کا ذریعہ ہے۔ وہ آدمی کو اخلاقی اور انسانی اعتبار سے اوپر اٹھاتا ہے۔ اسی کے ساتھ اسلام کی دی ہوئی ایک اور عظیم رحمت وہ ہے جس کو اسلام کی تاریخ کہا جاتا ہے ۔ یعنی پیغمبر اسلام اور آپ کے صحابہ کرام کی تاریخ جو کامل طور پر محفوظ حالت میں موجود ہے۔ اسلام کی یہ تاریخ اپنی زندہ مثالوں کے ذریعہ آدمی کو یہ حوصلہ دیتی ہے کہ وہ اعلیٰ اخلاقی بلندیوں تک پہنچنے کی پر اعتماد کوشش کر سکے۔ اسلام اگر صرف اعلیٰ اصول پیش کرتا اور اس کے پاس اعلیٰ تاریخ نہ ہوتی تو اس کی تلقین بہت کم افراد کو متاثر کر سکتی تھی۔ ۱۰ مارچ ۱۹۸۳ پہلے پانچ ہزار سال کے اندر دنیا میں بے شمار اعلیٰ درجہ کے آرٹسٹ پیدا ہوئے ہیں ۔ انھوں نے حقیقی اور فرضی انسانوں کی نہایت کامیاب تصویریں بنائیں ۔ مگر کوئی آرٹسٹ انسان کے لئے موجودہ ماڈل کے سوا کوئی دوسرا ماڈل پیش نہ کر سکا ۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان کا موجودہ ڈھانچہ آخری پرفیکٹ ڈھانچہ ہے۔ انسان کے لئے اس کے سوا کوئی اور ڈھانچہ ذہن میں لانا ممکن نہیں۔ یہی حال کائنات کی تمام چیزوں کا ہے۔ سمندر ہو یا پہاڑ ، درخت ہو یا جانور یا کوئی اور چیز، ہر چیز کی تشکیل اپنے آخری کا عمل نمونہ پر ہوئی ہے۔ گھاس کا جو ماڈل ہے وہ اتنا مکمل ہے کہ اس کے سوا گھاس کا کوئی دوسرا ماڈل تجویز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح شیر کا موجودہ ماڈل اپنی جگہ اتنا مکمل ہے کہ کسی دوسرے ماڈل کا شیر تصور میں نہیں آتا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا کی ہر چیز اپنے آخری پرفیکٹ ماڈل پر ہے۔ دنیا کی چیزوں کے لئے کوئی دوسرا ماڈل تجویز کرنا ممکن نہیں ، خواہ وہ کوئی چھوٹی چیز ہو یا بڑی چیز۔ میں نے غور کیا کہ انسان اپنے ارادہ سے جو چیزیں وجود میں لاتا ہے کیا ان میں سے کوئی ایسی چیز ہے جو اس کائناتی نمونہ کے ہم سطح ہو ، جو اپنے آخری پرفیکٹ نمونہ پر ہو ، جس کے آگے کوئی اور نمونہ ممکن نہ ہو۔ کافی غور کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ انسان کی " تخلیقات " میں صرف ایک چیز ایسی ہے جو کائناتی اشیاء کی مذکورہ خصوصیت کے ہم پلہ ہو ، اور یہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader