ڈائری
Urdu book, p. 54
By Maulana Wahiduddin Khan
عوض نہ کرو۔ پروفیسر ٹی ڈبلیو آرنلڈ کی کتاب پریچنگ آف اسلام (The Preaching of Islam) پہلی بار ۱۸۹۶ء میں شائع ہوئی تھی۔ اشاعتِ اسلام کے موضوع پر اگر چہ یہ کوئی مکمل کتاب نہیں۔ تاہم ابھی تک اس خاص موضوع پر اس کے آگے کوئی کتاب لکھی نہ جاسکی۔ اس کتاب میں جنوبی ہند میں اسلام کی اشاعت کی تاریخ بتاتے ہوئے (صفحہ ۲۷۲) مصنف نے ایک مشنری رپورٹ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کے مغربی ساحل پر موپلا میں اسلام اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ چند سال کے اندر مغربی ساحل میں ادنی نسل کے تمام ہندوؤں کا مسلمان ہوجا نا عین ممکن نظر آتا ہے: In fact the Mopillas on the west coast are said to be increasing so considerably through accessions from the lower classes of Hindus, as to render it possible that in a few years the whole of the lower races of the west coast may become Muhammadans. Report of the Second Decennial Missionary Conference held at Calcutta 1882-83, pp. 228, 233, 248, Calcutta 1883. سو برس پہلے کے دور میں "مغربی ساحل" پر ہونے والے جس عمل کا ذکر یہاں کیا گیا ہے، وہی عمل کم وبیش پورے ملک میں جاری تھا۔ مگر بعد کو سیاسی اور قومی لڑائیوں سے جو ماحول پیدا ہوا، اس نے اس قیمتی عمل کا خاتمہ کر دیا۔ موجودہ زمانہ کے مسلم رہنماؤں نے امکانی مواقع کو استعمال نہیں کیا، البتہ انھوں نے ممکن مواقع کو برباد کرنے کا شاندار کارنامہ ضرور انجام دیا ہے۔ ۲۲ مارچ ۱۹۸۳ء مولانا قاضی اطہر مبارک پوری کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے "ہندوستان میں عربوں کی حکومتیں" یہ کتاب پہلی بار ندوة المصنفین دہلی سے ، ۱۹۶۷ء میں شائع ہوئی۔ عنوان کے مطابق اس کتاب میں ان عرب مسلمانوں کے کارناموں کا ذکر ہے جو انھوں نے قدیم ہندوستان میں انجام دئے۔ ۳۴۰ صفحات کی اس کتاب کا خاتمہ ان الفاظ پر ہوتا ہے :

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader