ڈائری
Urdu book, p. 64
By Maulana Wahiduddin Khan
کی کتابوں کو براہ راست پڑھنے کے لئے عربی زبان سیکھی۔ اس سلسلہ میں اس نے شام، مصر، تیونس الجیریا اور مراکش کے سفر کئے ۔ اس نے بہت کھل کر مسلم سائنسدانوں کے کام اعتراف کیا ہے۔ ایک جگہ لکھتا ہے: ” انسانیت کا مشن مسلمانوں ہی کے ذریعہ مکمل ہوا۔ سب سے بڑا فلسفی الفارابی اور سب سے بڑا ریاضی داں ابو الکال اور ابر اہیم ابن سینا مسلمان تھے۔ سب سے بڑا جغرافیہ داں اور قاموس نگار المسعودی مسلمان تھا، اور سب سے بڑا مورخ الطبری بھی مسلمان تھا۔ راجر بیکن، گر برٹ ، آرمی لیک اور تھامسن برن نے انھیں اداروں میں تعلیم حاصل کی۔ اور ریمینڈ نے یہیں سے فارغ ہو کر ۱۱۴۰ ء میں فرانسیسی بندرگاہ مارسیلز میں سیاروں کی گردش کے بارہ میں نقشے اور جدولیں تیار کیں۔ George A. L. Sarton, Heritage of Islam, p. 313 اس قسم کی باتیں موجودہ زمانہ کے بہت سے مغربی محققین نے لکھی ہیں، اور مسلمان ان کو نقل کرکے خوش ہوتے ہیں۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ ان بیانات میں اصل بات حذف ہوگئی ہے۔ اصل یہ ہے کہ یہ تمام ترقیاں جو اسلامی انقلاب کے بعد پیدا ہوئیں، وہ سب توحید کے خانہ میں جاتی ہیں۔ اسلامی انقلاب نے جب شرک کو ختم کر کے پنچر کو معبودیت کے مقام سے ہٹایا اسی وقت پنچر پر غور و فکر کا دروازہ کھلا اور بالآخر تمام موجودہ ترقیاں ظہور میں آئیں۔ مسلم سائنس اور مغربی سائنس دونوں، باعتبار حقیقت غیر مشرکانہ نقطہ نظر کا کارنامہ ہیں نہ کہ محض کوئی قومی کارنامہ۔ اور انسانی تاریخ میں سب سے پہلے جس نے غیر مشرکانہ طرزِ فکر پیدا کیا وہ اسلام کے ذریعہ آنے والا موحدانہ انقلاب تھا۔ ۷ اپریل ۱۹۸۳ و اعظمین اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت میں یہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ سب سے پہلے اللہ نے میرے نور کو پیدا کیا (اوّل ما خلق الله نوری)، اس روایت کا کوئی حوالہ یا سند نہیں بیان کی جاتی۔ اس بناء پر یہ بجائے خود مردودش ہے۔ دوسری طرف ترمذی، کتاب القدر میں ایک روایت ہے جس کے الفاظ یہ ہیں : اوّل ما خلق الله القلم (سب سے پہلے اللہ نے قلم کو پیدا کیا )

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader