Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 94

By Maulana Wahiduddin Khan

البرٹ آئن سٹائن (Albert Einstein) نے کہا کہ بہت کم لوگ ہیں جو یہ صلاحیت رکھتے ہوں کہ وہ ایسے موضوع پر سلامت طبع کے ساتھ انہماکِ خیال کر سکیں ۔ جو ان کے سماجی ماحول کے تعصبات سے منکر آتا ہو : Few people are capable of expressing with equanimity opinions which differ from the prejudices of their social environment. بیشتر لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے قریبی حالات اور اپنے ماحول کی روایات کے دائرہ میں سوچتے ہیں ۔ ماحول کی سوچ ہی ان کی اپنی سوچ بھی بن جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی ایسی بات سمجھنا ان کے لئے مشکل ہو جاتا ہے جو ان کے ماحول کی سوچ سے الگ ہو۔ مگر اس دنیا میں سچائی کو پانے والا صرف وہ شخص ہے جو اپنی قریبی حالات سے اوپر اٹھ کر سوچ سکے۔ ۲۹ مئی ۱۹۸۳ اس زمانہ کی بات ہے جب کہ بادبان کے ذریعہ کشتیاں چلا کرتی تھیں۔ ایک بار کچھ لوگ کشتی پر سوار ہو کر جا رہے تھے۔ ہوا کسی قدر مخالف تھی جس کی وجہ سے کشتی کو آگے بڑھانے میں سخت مشکل پیش آ رہی تھی۔ ایک مسافر نے شکایت کی۔ دوسرے شخص نے کہا : تجرى الرياح بما لا تشتهى السفن ( ہوائیں ایسے رخ پر چلتی ہیں جس کو کشتیاں نہیں چاہتیں، یعنی ہوا کا ہمارے موافق ہو نا ضروری نہیں۔ وہ کبھی ہمارے موافق ہوگی اور کبھی ہمارے مخالف ۔ ہماری کامیابی یہ ہے کہ ہم اس کے با وجود اپنا سفر جاری رکھ سکیں ۔ قدیم شاعر نے جو بات بادبانی کشتی کے دور میں جان لی تھی، موجودہ زمانہ کے مسلمان اس کو مشینی کشتی کے دور میں بھی نہ جان سکے۔ پانچو گون زیلز (Pancho Gonzales) ٹینس کا مشہور کھلاڑی ہے۔ وہ ۹ مئی ۱۹۲۸ کو لاس اینجلس میں پیدا ہوا۔ اس نے اپنے کھیل میں بہت سے انعامات جیتے اور بڑی بڑی کامیابیاں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page