Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 101

By Maulana Wahiduddin Khan

یہ ایک حقیقت ہے کہ بیشتر بیماریوں کا سرچشمہ معدہ ہوتا ہے۔ اگر خوراک کے بارے میں کامل احتیاط برتی جائے اور پرخوری سے پرہیز کیا جائے تو آدمی بیشتر بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ مصطفی کمال پاشانے ترکی میں برسر اقتدار آنے کے بعد ترکی کو مغربی تہذیب میں ڈھالنا شروع کیا۔ اس سلسلہ میں اس نے نہایت احمقانہ اقدامات کئے۔ مثلاً ۱۹۲۲ میں مصطفی کمال پاشانے ایک حکم جاری کیا جس کی رو سے ترک لڑکیوں کے لئے سر پر اوڑھنی رکھنا ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ ۵۵ سال بعد ۱۹۸۰ میں ترکی کے اعلیٰ تعلیمی بورڈ نے خاموشی کے ساتھ ایک نیا اعلان جاری کیا۔ اس کے مطابق ترک لڑکیوں کے لئے سر کھولنا لازم نہ رہا۔ اب لڑکیوں کو یہ اجازت دے دی گئی کہ وہ اپنے سر پر اوڑھنی رکھ سکتی ہیں۔ ـــــ جدید مسلم قیادت پچھلے سو برس سے اسی قسم کے احمقانہ اقدامات میں مصروف ہے۔ کمال اتاترک نے اس حماقت کو بھونڈے انداز سے کیا۔ اور دوسرے لوگ اس قسم کی حماقت کو زیادہ سلیقہ کے ساتھ کر رہے ہیں۔ ۵ جون ۱۹۸۹ نیویارک کے ٹائم میگزین (۵ جون ۱۹۸۹) میں جاپان کے بارے میں ایک مضمون ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ پر جاپان کا اقتصادی حملہ اتنا شدید ہے کہ امریکہ میں تحفظاتی احساس (Protectionist sentiment) پیدا ہوگیا ہے۔ وہ امریکہ جو ۲۵ ۱۹ میں جاپان کے مقابلہ میں فاتحانہ حیثیت رکھتا تھا، وہ آج جاپان کے مقابلہ میں دفاعی پوزیشن میں چلا گیا ہے۔ کس قدر عبرت ناک ہے یہ واقعہ۔ آج تو جاپان کی صنعتی اور اقتصادی ترقی کا ہر ایک چرچا کر رہا ہے۔ مگر غالباً میں ہندوستان میں پہلا شخص ہوں جس نے ۱۹۶۵ میں جاپان کی ترقی کے بارے میں لکھنا شروع کیا۔ پچھلے تقریباً ۲۵ سالوں میں میں نے جاپانی نظام اور راستے پر زیادہ مضامین لکھے ہیں کہ ان کو جمع کرکے ایک ضخیم

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page