آغازِ کلام
Urdu book, p. 13
By Maulana Wahiduddin Khan
روانی کے ساتھ بول رہے تھے۔ ان کو میں نے الرساله ستمبر ۱۹۸۸ کا صفحہ ۱۳ دکھایا۔ اس میں عصمت انو نو کا ایک قول عربی میں نقل کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالکل انھیں الفاظ میں ان کا یہ قول میں نے نہیں پڑھا ہے، مگر معنا وہ صحیح ہو سکتا ہے۔ اس قول کو ترکی زبان میں انھوں نے اس طرح لکھا: Laiklik ektik islam buyudu cikti گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ آپ کو اپنی سوانح عمری لکھنا چاہئے ۔ بہت سے دوسرے لوگوں نے بھی یہ بات کہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ میری زندگی کے دو حصے ہیں ۔ ایک ابتدائی زندگی ، دوسری بعد کی زندگی۔ اگر میں اپنی ابتدائی زندگی کے حالات لکھ دوں تو بعد کی زندگی کے حالات مجھے خود لکھنا ضروری نہ ہوگا۔ اس دوسرے حصہ کو کوئی بھی شخص محنت کر کے لکھ سکتا ہے ۔ کیوں کہ میری بعد کی زندگی کے حالات کتابوں اور مضامین میں ، نیز ڈائری، سفرنامہ، خط وکابت اور خبرنامہ اسلامی مرکز کی صورت میں کافی حد تک موجود ہیں۔ ۱۴ جنوری ۱۹۸۹ حدیث میں بتایا گیا ہے کہ خدا مومن پر مصیبت ڈالتا ہے اور غیر مومن کو چھوٹ دیدیتا ہے۔ اسی طرح بتایا گیا ہے کہ موت کے وقت مومن کی روح آسانی سے نکلتی ہے اور غیر مومن کی مشکل سے ۔ اس قسم کی حدیثوں پر غور کرنے کے بعد ایک بات سیدھی سمجھ میں آتی ہے۔ دودھ میں مکھن لا ہوتا ہے مگر جب دودھ کو خوب بلویا جائے تو دودھ الگ ہو جاتا ہے اور مکھن الگ۔ اس کے بعد کمن میں چھاچھ اور گھی ملا ہوا ہوتا ہے ۔ جب اس کو آگ پر رکھ کر پکاتے ہیں تو دوبارہ چھاچھ اور گھی ایک دوسرے سے اس طرح الگ ہو جاتے ہیں کہ نہایت آسانی سے دونوں کو جدا کیا جا سکے۔ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مومن کی ذات میں مصیبتوں کے ذریعہ ہی علحدگی کا عمل

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader