Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 141

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں۔ "سچائی خدا ہے" کے نظریہ میں خدا ابتدا ت خود کوئی مستقل شئی نہیں۔ وہ محض ایک علامت ہے اس کے برعکس "خدا سچائی ہے" کے نظریہ کے مطابق، خدا ایک مستقل شئی اور ایک علیحدہ وجود ہے، ٹھیک ویسے ہی جیسے انسان ایک مستقل اور علیحدہ وجود ہے۔ اس فرق پر غور کیجئے تو معلوم ہوگا کہ، ایک اگر کفر ہے تو دوسرا اسلام ہے۔ ۱۲ اگست ۱۹۸۹ "ٹائمز آف انڈیا (۱۲ اگست ۱۹۸۹) میں "Letters" کے کالم میں مندرجہ میز کا خط چھپا ہے ۔ اس کا عنوان ہے "بیمار اخلاقیات" (Sick Ethic) مکتوب نگار نے اپنا ذاتی تجربہ لکھا ہے کہ بیسویں صدی کے آغاز میں چھپا ہاسپٹل میں ایک ڈاکٹر برخوردار تھے۔ ان کا حال یہ تھا کہ وہ غریبوں اور کوڑھھیوں پر سب سے زیادہ توجہ دیتے تھے۔ ایسا کوئی مریض جب ان کے یہاں آتا تو اس کو فوراً دیکھتے اور پورے دھیان کے ساتھ اس کا علاج کرتے۔ اس کے بعد دوسرے دولت مندوں پر توجہ دیتے تھے۔ ڈاکٹر برخوردار سے پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ وہ دولت مندوں کے مقابلہ میں غریبوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ انھوں نے جواب دیا کہ میرا خدا غریبوں اور بیکسوں کے درمیان رہتا ہے نہ کہ دولت مندوں اور خوش حال لوگوں کے درمیان ۔ میں اپنے خدا کی خدمت کرنے کے کسی موقع کو کھونا نہیں چاہتا: My Lord walks among the poor and the powerless, not among the rich and the privileged. I do not wish to lose any opportunity of serving my God. اس کے بعد مکتوب نگار نے لکھا ہے کہ آج ہمارے ڈاکٹروں اور اسپتالوں کا حال یہ ہے کہ پورا اسپتال صرف دولت منداور صاحب اثر لوگوں کے گرد گھومتا ہے : Today the entire hospital rotates around the prosperous and the influential. کیسی عجیب تھی وہ آزادی جس نے قوم کی اخلاقیات کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page