آغازِ کلام
Urdu book, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
صاحب کی تقریر سنی تھی اور ان کے ویڈیو کیسٹ دیکھے تھے۔ وہ احمد دیدات صاحب کی کافی تعریف کرنے لگے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں وہ سب سے بڑے دائی اسلام ہیں۔ میرے پاس احمد دیدات صاحب کا لٹریچر آتا رہتا ہے۔ حال میں ڈاک سے ان کا انگریزی پرچہ البرھان (دسمبر ۱۹۸۸) مجھے ملا ہے۔ اس میں احمد دیدات صاحب کا مفصل انٹرویو چھپا ہے۔ میں نے انھیں دکھایا کہ وہ کس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ وہ اس انٹرویو میں مسیحیوں کے بارہ میں کہتے ہیں کہ انھیں پیچھے دھکیل دو، ان کے اوپر بلڈوزر چلا دو: Suprersede them all, Bulldoze them all. میں نے کہا کہ کیا دائی کی زبان یہی ہوتی ہے، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہی زبان بولتے تھے۔ میں نے رسول اللہ کی بہت سی مثالیں دے کر کہا کہ دائی کا طریقہ مدعو کا دل جیتنا ہوتا ہے نہ کہ ان کے اوپر بلڈوزر چلا کر انھیں کچل ڈالنا۔ پھر میں نے کہا کہ احمد دیدات صاحب ایک مناظر ہیں نہ کہ دائی۔ اور مناظرہ کرنا دائی کا طریقہ نہیں۔ ۱۸ جنوری ۱۹۸۹ پاکستان سے ایک ماہنامہ ”اشراق نکلتا ہے۔ اس کا شمارہ جنوری ۱۹۸۹ ہمارے سامنے ہے۔ اس کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ”خلیفہ“ کو جنات کا جانشین کے معنی میں لینا صحیح نہیں۔ خلیفہ عربی زبان میں اصلاً اس شخص کے لئے آتا ہے جو کسی کے بعد اس کے اختیار واقتدار کے مالک کی حیثیت سے اس کی جگہ لے۔ پھر یہ لفظ کسی کے بعد اس کی جگہ لینے کے مفہوم سے مجرد ہو کر محض اختیار و اقتدار کا مالک کے معنی میں مستعمل ہوا۔ لغت عرب میں اس معنی کے نظائر موجود ہیں... لفظ کے معنی میں اس طرح کے تصرفات کی مثالیں عربی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader