Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 195

By Maulana Wahiduddin Khan

اور ۱۸۲۶ء میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ بہت سی زبانیں جانتا تھا اور ایک بے حد ذی علم آدمی تھا۔ آج ٹائمس آف انڈیا میں اس کا ایک قول نقل کیا گیا ہے کہ تاجر کا کوئی ملک نہیں ہوتا : The merchant has no country. جیفرسن نے جو بات تاجر کے بارہ میں کہی، وہی بات داعی کے بارہ میں بھی صحیح ہے۔ داعی ایک عالمی شخصیت ہوتا ہے۔ وہ سارے انسانوں تک اپنا پیغام پہنچانا چاہتا ہے۔ اس لئے ساری دنیا اس کا ملک ہے۔ اس کے وطن کی حد کہیں ختم نہیں ہوتی۔ موجودہ زمانہ کے مسلم رہنما اگر اس راز کو جانتے تو وہ ہندوستان کی تقسیم کا مطالبہ لے کر نہ اٹھتے۔ اور نہ "آزاد مسلم لینڈ" کی وہ تحریکیں اٹھتیں جو آجکل ہر جگہ چلائی جا رہی ہیں۔ ۱۴ نومبر ۱۹۸۹ء دور آخر کے بارہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو پیشین گوئیاں منقول ہیں ، ان کا مطلب بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آخری زمانہ میں سارے عالم میں اسلام کی سیاسی حکومت قائم ہو جائے گی۔ مجھے اس تشریح سے اتفاق نہیں ہے۔ میرے نزدیک صحیح بات یہ ہے کہ دور آخر میں اللہ تعالیٰ ایسے اسباب مہیا فرمائیں گے کہ اسلام کی آواز ساری دنیا میں پھیل جائے گی۔ حتی کہ اسلام کو ایک خاص قسم کا فکری غلبہ حاصل ہو جائے گا۔ جیسے قدیم زمانہ میں شرک کے مقابلہ میں توحید کو عمومی فکری غلبہ حاصل ہوا۔ اگر چہ ساری دنیا میں اسلام کی سیاسی حکومت قائم نہیں ہوئی تھی۔ مسند احمد میں تمیم داری سے یہ روایت آئی ہے کہ یہ دین وہاں تک پہنچ جائے گا جہاں تک رات اور دن پہنچتے ہیں۔ اللہ کسی مٹی یا بال کے گھر کو نہیں چھوڑے گا جس میں یہ دین داخل نہ ہو جائے۔ وہ عزت والے کو عزت دے گا اور ذلت والے کو ذلیل کرے گا۔ (ليبلغن هذا الامر مبلغ الليل والنهار ولا يترك الله بيت مدر ولا وبر الا دخله هذا الدين) ہماری زمین کا تین چوتھائی حصہ پانی کے نیچے ہے۔ اس کا پانچواں حصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے. یہ پانی انتہائی حیرت انگیز چیز ہے۔ جب کوئی عالم فلکیات اپن دوربین قریبی سیاروں پر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page