Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 196

By Maulana Wahiduddin Khan

مرتکز کرتا ہے تو وہ سب سے پہلے یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا وہاں پانی اور آکسیجن موجود ہے۔ مگر ابھی تک زمین کے سوا کہیں پانی کی دریافت نہ ہوسکی۔ پانی کے بے شمار خواص ہیں۔ مثلاً سمندر گرم موسم میں فضا سے گرمی جذب کر لیتے ہیں ۔ اور سرد موسم میں اس کو خارج کرکے فضا کو گرم کرتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سمندر کے کنارے کے مقامات کا موسم سال بھر تقریباً یکساں رہتا ہے۔ یہ سمندر ہی پوری آباد دنیا میں موسموں میں توازن قائم رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ ۱۶ نومبر ۱۹۸۹ء پاکستانی تحریک کے رہنماؤں نے پہلے ' اینٹی ہند و تحریک چلا کر زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کیا۔ اس کے بعد یہ کہنا شروع کیا کہ اسلامی پاکستان کی تعمیر کے لئے اہل پاکستان باکردار بن جائیں ۔ اسی طرح اسلام پسند رہنما مصر اور پاکستان وغیرہ میں یہی بولی بول رہے ہیں۔ پہلے وہ " ظالم حکمران " کے خلاف لوگوں کو ابھاریں گے۔ اس کے بعد اپیل کریں گے کہ آپ لوگ اپنے اندر کردار کی طاقت پیدا کریں تاکہ آپ مطلوبہ نظام قائم کر سکیں۔ یہ بات احمقانہ حد تک غلط ہے۔ کردار ذاتی محرک سے بنتا ہے نہ کہ نظامی محرک سے۔ کوئی آدمی دوسرے کے لئے نہیں کماتا۔ اسی طرح کوئی آدمی بیرونی محرک کے لئے باکردار بھی نہیں بنتا۔ جو لوگ " نظام " کے نام پر افراد سے باکردار بننے کی اپیل کرتے ہیں وہ اپنی سطحیت کا ثبوت دیتے ہیں اور دوسروں کے بارہ میں کمتر اندازہ کا۔ ۱۷ نومبر ۱۹۸۹ء بھاگلپور (بہار) میں ۲۴ اکتوبر ۱۹۸۹ء کو فساد شروع ہوا۔ اس فساد کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ۱۹۴۷ء کے بعد یہ سب سے زیادہ بھیانک فساد تھا۔ مگر مسلمانوں کے تمام لکھنے اور بولنے والے صرف بعد کو ہونے والے نقصان کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ اس کے آغاز کی کہانی کوئی بیان نہیں کرتا۔ ۲۴ اکتوبر کو بھاگلپور میں رام شیلا کا جلوس نکلا۔ اس میں چند ہزار ہندو تھے۔ جن میں اکثریت عورتوں کی تھی۔ سات ٹرکوں پرانیٹیں اور ر عورتیں تھیں۔ مرد پیچھے چل رہے تھے۔ یہ جلوس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page