Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 210

By Maulana Wahiduddin Khan

کے صحیح اور مستند ترجمے تیار کئے جائیں۔ اولاً انگریزی میں اور اس کے بعد دوسری زبانوں میں یہ کتابیں یہ ہیں: قرآن مشکوٰۃ المصابیح سیرۃ ابن کثیر حیاۃ الصحابہ ان کتابوں کے صحیح اور مستند ترجمے اگر تیار ہو جائیں اور ان کو اچھے طریقہ پر چھاپ کر لوگوں تک پہنچا دیا جائے تو بلا شبہ یہ موجودہ زمانہ میں دعوتِ اسلامی کا سب سے بڑا کام ہوگا۔ ۱۹۸۹ء ۹ دسمبر ہندوستان کی نویں لوک سبھا جس کا الیکشن ۲۲ نومبر ۱۹۸۹ء کو ہوا ہے، اس میں ہندو فرقہ کے انتہا پسند عناصر ہر بار سے زیادہ کامیاب ہو کر آئے ہیں۔ ہنت اویدھ ناتھ ہندو مہا سبھا کے ٹکٹ پر گورکھپور سے کھڑے ہوئے تھے۔ وہ کامیاب ہو گئے۔ ٹائس آف انڈیا کا نمائندہ ہنت اویدھ ناتھ سے گورکھپور میں ملا تھا۔ اس کی رپورٹ مذکورہ اخبار کے شمارہ ۲۳ نومبر ۱۹۸۹ء میں شائع ہوئی ہے۔ رپورٹر کے بیان کے مطابق، ہنت جی نے ہندو لیڈروں کے خلاف سخت غصہ کا اظہار کیا وہ اپنی تنقید بدھ سے شروع کرتے ہیں جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کی تمام مصیبتوں کا سر چشمہ ہے۔ بدھانے ہم کو برداشت کا نعرہ دیا۔ اشوک نے اس کو مزید آگے بڑھایا۔ اسی طرح پنج شیل وغیرہ۔ دیکھیے کہ ان باتوں نے آج ہم کو کہاں پہنچا دیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ برداشت بزدلی ہے۔ برداشت کے نظریہ نے ہندوؤں کو نامرد بنا دیا ہے۔ اگر اہنسا ہی ہمارا مذہب ہے تو، ہمارے دیوتا اور ہماری دیویاں ہتھیار کیوں اٹھائے ہوتے ہیں: Mahant Avaidhnath begins at the beginning. From Buddha-whom he describes as the fountainhead of India's ills. "Buddha gave us the slogan

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page