آغازِ کلام
Urdu book, p. 261
By Maulana Wahiduddin Khan
جان کیمبل (John W. Campbell) نے مسلمانوں کے سائنسی کارناموں کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام نے سائنس کو ایجاد کیا : Islam invented science سائنس مظاہر فطرت کی تسخیر سے ظہور میں آتی ہے۔ اسلام سے پہلے ساری دنیا میں انسان مظاہر فطرت کو پرستش کی چیز سمجھتا تھا۔ اس کا یہ ذہن مظاہر فطرت کی تسخیر میں رکاوٹ تھا۔ اسلام نے توحید کو غالب کیا اور شرک کا خاتمہ کیا تو اس کے بعد لوگوں میں تسخیری سوچ ابھری۔ اگر مظاہر پرستی (شرک) کا خاتمہ نہ کیا جاتا تو انسان کے اوپر سائنسی دور کا آغاز بھی نہ ہوتا۔ ۱۰ مارچ ۱۹۹۰ ٹائمس آف انڈیا (۱۰ مارچ ۱۹۹۰) میں صفحہ اول پر یہ خبر ہے کہ ہندستان کے محکمہ انکم ٹیکس نے وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری مسٹر اشوک سنگھل کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ محکمہ کے دفتر میں حاضر ہوں اور سات سو کروڑ (سات ارب) روپیہ کی اس رقم کا حساب دیں جو ان کی پارٹی نے رام جنم بھومی کی تعمیر کے نام پر جمع کیا ہے۔ یہ رقم ۱۹۸۸ اور ۱۹۸۹ کے درمیان دو سالوں کے اندر جمع کی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ، اس رقم میں سے ۲۰۰ کروڑ روپیہ امریکہ میں مقیم ہندوؤں کی طرف سے آیا ہے۔ فروری ۱۹۸۷ میں نئی دہلی کی مشترک میٹنگ میں میں نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے جھگڑے کو تاریخ دانوں کے ایک بورڈ کے حوالہ کر دیا جائے۔ اس وقت ہندو سائڈ کے تمام لوگ اس تجویز پر راضی ہو گئے تھے۔ مگر اس وقت مسٹر شہاب الدین نے شور و غل کر کے اس تجویز کو منظور نہیں ہونے دیا۔ اب جب کہ وہ لوگ اس نام پر سات ارب روپیہ جمع کر چکے ہیں ، اب ناممکن ہے کہ وہ اس معاملہ میں سابقہ تجویز پر راضی ہو سکیں۔ ایمرسن (Ralph Waldo Emerson) بوسٹن میں ۱۸۰۳ میں پیدا ہوا۔ ۱۸۸۲ میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ ایک استاد اور مصنف تھا۔ اس کا ایک قول ہے کہ حالات کی کوئی تبدیلی کردار میں خرابی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader