Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 291

By Maulana Wahiduddin Khan

پیش آئے ہیں۔ ان سفروں کو میں خدا کی معجزاتی مدد سمجھتا ہوں۔ کیوں کہ تمام مسلم جماعتوں اور تمام مسلم شخصیتوں نے متحدہ طور پر میرے خلاف عالمی سطح پر اتنا زیادہ پروپیگنڈا کیا اور مجھے کو اتنا زیادہ بدنام کیا کہ کسی بھی کانفرنس کی طرف سے میرے نام دعوت نامہ نہیں آنا چاہیے تھا۔ مگر اللہ تعالی نے دنیا کے ہر حصہ میں مجھے کانفرنسوں میں شرکت کا موقع دیا۔ یہ الرسالہ کے مشن کے لیے انتہائی ضروری تھا۔ ان کی وجہ سے الرسالہ میں جو سفر نامے چھپتے رہے، اس نے الرسالہ کی عمومی اشاعت میں بہت زیادہ مدد کی۔ اسی کے ساتھ مجھے ان سفروں کے ذریعہ جمبے شمار تجربے ہوئے وہ کسی اور ذریعہ سے نہیں ہو سکتے تھے۔ مشن کو پھیلانے میں یہ اسفار بہت معاون ثابت ہوئے۔ ۵ مئی ۱۹۹۰ء ٹائمز آف انڈیا (یکم مئی ۱۹۹۰ء) میں لندن کی ڈیٹ لائن کے ساتھ ایک خبر چھپی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک پرانی کار جو تقریباً ۴۰ سال پہلے بنائی گئی تھی، وہ حال میں 9 ملین پونڈ میں فروخت ہو گئی۔ ۱۹۳۱ میں پہلی بار اس کے خریدار نے اس کو ۶۵۰۰ پونڈ میں خریدا تھا۔ اس قسم کی چھ کاریں اس وقت دنیا میں موجود ہیں: London: A 59-year-old Bugati Royale has become th world's most expensive car, drawing a price of more than £ 9 million from a group of Japanese businessmen. The 3-ton luxury saloon - one of only six of its kind in existence - surpassed the previous record price of £ 8.5 million paid last November by a Japanese buyer for a 1963 Ferrari GTO, The Sunday Times of London reported. The Bugatti cost 6,500 pounds when it was built in 1931. دنیا میں کوئی کار اب تک اتنی مہنگی قیمت پر فروخت نہیں ہوئی، جبکہ مشینی معیار کے لحاظ سے آج کی ایک اعلیٰ کار کے مقابلے میں وہ ایک معمولی کار ہے۔ اس کے قیمتی ہونے کار از اس کی مشینی حیثیت میں نہیں ہے بلکہ اس کی تاریخی حیثیت میں ہے ــــ تاریخ ہر چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی اور سونے چاندی سے بھی زیادہ۔ عام کار محض کار ہے اور مذکورہ کار ایک تاریخی کار۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page