Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 303

By Maulana Wahiduddin Khan

ہمیشہ ہوتا رہا ہے۔ اس قسم کی تحریکوں میں ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ انقلاب کی کامیابی سے پہلے نشانہ خارجی نظام ہوتا ہے ، اس لئے سب متحد رہتے ہیں۔ مگر انقلاب کی تکمیل کے بعد کریڈٹ کون لے گا کے سوال پر وہ خود آپس میں ٹکرا جاتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اس طرح کے انقلاب کی کامیابی کا واحد راز یہ ہے کہ اس کے لئے اٹھنے والے بے نفس ہوں۔ مثلاً عرب میں مہاجرین اور انصار مل کر انقلاب لائے، مگر انقلاب کے بعد خلافت کا سوال آیا تو انصار ایک طرفہ طور پر مہاجرین کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ دوسرے تمام انقلابات میں ہم دیکھتے ہیں کہ انقلاب کی تکمیل کے بعد لوگ آپس میں لڑنے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ایک چاہتا ہے کہ اس کا کریڈٹ مجھے دیا جائے۔ مثلاً دیوبند کی مثال میں مولانا اسعد مدنی اس کو اپنا کارنامہ سمجھتے ہیں، اور مولانا وحید الزماں اس کو اپنا کارنامہ بتاتے ہیں۔ یہ دوا کا ٹکر اٹھتا جس کی قیمت مولانا وحید الزماں کو بھگتنی پڑی۔ مولانا وحید الزماں نے اگر انصار مدینہ کی روش اختیار کی ہوتی تو ایسا نہ پیش آتا۔ انتقال ۱۵ اپریل ۱۹۹۵)، ۲۶ مئی ۱۹۹۰ء مسٹر دھرم ویر (Dharam Vira) ۱۹۴۷ کے بعد مرکزی حکومت میں سیکریٹری تھے۔ جواہر لال نہرو نے ان کو پاکستان سے آنے والے شرد نار تھیوں کا شعبہ دیا تھا۔ انھوں نے ہندوستان ٹائمز (۲۶ مئی) میں اپنی یادداشت (Reminiscences) شائع کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ تقسیم کے بعد پاکستان سے شر نار تھیوں کا سیلاب چلا آرہا تھا۔ ان کے پاس ظلم و ستم کی ہولناک داستانیں ہوتی تھیں۔ مجھے اب تک یاد ہے کہ کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ میں آفس سے گھر دن کا کھانا کھانے کے لئے گیا ۔ وہاں میری رہائش پر شر نار تھیوں کا ہجوم موجود ہوتا۔ وہ میرا انتظار کر رہے ہوتے۔ میں برداشت کے ساتھ ان کی باتیں سنتا اور اس کے بعد گھر کے اندر کھانے کے لئے جاتا۔ مگر ان کی مصیبت کی داستانیں سن کر میری بھوک اڑ جاتی ۔ جب کھانا میز پر رکھا جاتا تو میں اپنی بیوی سے معذرت کرتے ہوئے یہ کہتا کہ مجھے افسوس ہے۔ مگر اس وقت میں کھانا نہیں سکتا۔ ان کی مصیبت کی کہانیاں سننے کے بعد میرے اندر وہ دل اور وہ اشتہا ر کیسے باقی رہ سکتی تھی کہ میں کھانا کھاؤں۔ تقسیم کے نتیجہ میں ٹھیک اسی قسم کے واقعات پاکستان میں بھی پیش آئے۔ "تقسیم نے دونوں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page