Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 397

By Maulana Wahiduddin Khan

مستقل طور پر رحمت و مغفرت کا فیصلہ کر دیا گیا ہو جو ہر حال میں جنت میں جانے والی ہو۔ یہ درست نہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ قرآن کی تصریح (النساء ۲۳) کے خلاف ہے۔ امت محمدی امت مرحومہ نہیں، البتہ وہ امت محفوظہ ہے۔ یعنی وہ خدا کے زیر حفاظت ہے۔ امت مرحومہ کا مطلب یہ ہے کہ وہ آخرت کے اعتبار سے ایک بخشی ہوئی امت ہے۔ یہ ایک بے بنیاد عقیدہ ہے۔ "حفاظت" کا تعلق موجودہ دنیا سے ہے۔ امت محفوظہ کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے لیکر قیامت تک وہ محفوظار ہے گی۔ کوئی بھی طاقت اس پر قادر نہ ہوگی کہ وہ اس کو مٹا ڈالے۔ اس حفاظت کا تعلق امت کی فضیلت سے نہیں۔ بلکہ نبوت کے خاتمہ سے ہے۔ چوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب کوئی نبی آنے والا نہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ کے دین کی حامل قوم کی حفاظت کی جائے۔ اگر یہ قوم مٹ جائے تو دوبارہ نبی کا آنا ضروری ہو جائے گا۔ یہی وہ خاص مصلحت ہے جس کی بنا پر امت محمدی کو محفوظ امت قرار دیا گیا ہے۔ ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ ۱۹۸۶ میں بابری مسجد ایکشن کمیٹی بنائی گئی۔ اس کے بعد مسجد کی بازیابی کے نام پر جو تحریک چلائی گئی وہ احمقانہ حد تک بے معنی تھی۔ اس جوشیلی تحریک سے مسلمان کو کچھ بھی حاصل نہ ہوسکے۔ البتہ ہندوؤں کے اندر مسلم دشمنی کا جذبہ وسیع پیمانہ پر جاگ اٹھا۔ اب اکتوبر ۱۹۹۰ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ایل کے ایڈوانی کی رام رتھ (رتھ یاترا) کے بعد ہندوؤں کا منفی ذہن اپنی آخری حد پر پہنچ گیا ہے۔ میں نے دہلی کے ایک مسلمان سے کہا: مسلمانوں کے جھوٹے لیڈروں نے مسلمانوں کو ان کی تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر پہنچ دیا ہے۔ اب اگر بابری مسجد ٹوٹے تو ہندوؤں کا حوصلہ بڑھے گا، اور اگر بابری مسجد نہ ٹوٹے تو ہندوؤں کا انتقام بڑھے گا۔ حکومتی دور میں مسلمانوں کے لئے برصغیر ہند میں بڑے بھائی بن کر رہنے کا موقع تھا۔ مگر وہ اس کی ذمہ داریوں کو نبھا نہ سکے۔ ۱۸۵ کے بعد انھیں موقع ملا کہ وہ یہاں بھائی بھائی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page