آغازِ کلام
Urdu book, p. 398
By Maulana Wahiduddin Khan
بن کر رہیں۔ اس کو بھی انھوں نے اپنی نادانی کے تحت کھو دیا۔ ۱۹۴۷ کے انقلاب کے بعد ان کے لئے موقع تھا کہ وہ چھوٹے بھائی کی حیثیت سے رہیں۔ اس پر وہ قانع نہ ہو سکے۔ اب ۱۹۹۰ میں یہ موقع بھی ختم ہوتا ہو نظر آرہا ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب انھیں اس ملک میں حقیر بن کر رہنے پر راضی ہونا پڑے گا۔ ۲۷ اکتوبر ۱۹۹۰ ایک صاحب نے کہا کہ مسلمان ملت کے کاموں میں پیسہ نہیں دیتے۔ میں نے کہا کہ یوں نہ کہئے۔ بلکہ یوں کہئے کہ کچھ مددوں میں دیتے ہیں اور کچھ دوسری مددوں میں نہیں دیتے۔ مثلاً موجودہ مسلمان مسجد اور مدرسہ میں خوب چندہ دیتے ہیں۔ وہ ”بزرگوں“ کو نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ لیکن اگر ان سے غیر مسلموں میں دین کے تعارف کے لئے پیسہ مانگے، یا مسلمانوں کے اندر تعمیری شعور پیدا کرنے کی مہم میں تعاون کے لئے کہئے تو وہ ایسی مددوں میں پیسہ نہیں دیں گے۔ انھوں نے پوچھا کہ اس فرق کی وجہ کیا ہے۔ میں نے کہا کہ اس کا سبب جمود ہے۔ مسلمان ذہنی جمود میں مبتلا ہیں۔ ذہنی جمود کی وجہ سے وہ ان روایتی مددوں کو تو دینی کام سمجھتے ہیں جو پہلے سے ان کے درمیان چلی آرہی ہے اور جو تاریخی طور پر مسلم مدد کی حیثیت اختیار کرچکی ہیں۔ مگر وہ مددیں جن کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے ذہنی بیداری اور غور وفکر کی صلاحیت درکار ہے۔ ان کو سمجھ نہیں پاتے، اس لئے ایسی مددوں میں مالی تعاون دینے کا جوش بھی ان کے اندر پیدا نہیں ہوتا۔ وہ اول الذکر مددوں کو ثواب کی مدد سمجھتے ہیں۔ مگر اپنے ذہنی جمود کی وجہ سے وہ نہ جان سکے کہ ثانی الذکر مددیں بھی دینی مددیں ہیں، بلکہ زیادہ اہم مددیں ہیں۔ ایسی حالت میں وہ ان مددوں میں کیسے پیسہ دے سکتے ہیں۔ ایک صاحب نے کہا کہ آپ سید ابوالاعلیٰ مودودی، سید قطب وغیرہ کا ہر پر تنقید کرتے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader