آغازِ کلام
Urdu book, p. 399
By Maulana Wahiduddin Khan
میں نے کہا کہ میرا جواب وہی ہے جو اس قسم کے سوال پر محدثین کا جواب تھا۔ محدثین راویان حدیث پر سخت تنقید کرتے تھے۔ حتیٰ کہ محدثین کے بارہ میں کہا جانے لگا کہ وہ لوگوں کی غیبت کرتے ہیں۔ دوسری طرف محدثین اپنے وقت کے امراء اور حکام وغیرہ کو نظر انداز کئے ہوئے تھے۔ چنانچہ محدثین سے پوچھا گیا کہ آپ کیوں ایسا کرتے ہیں کہ ایک گروہ پر خوب تنقیدیں کرتے ہیں اور دوسرے گروہ کے بارہ میں خاموش ہیں۔ محدثین نے کہا کہ راویان حدیث کا معاملہ دوسروں سے سراسر مختلف ہے۔ ان پر ہم اس لئے تنقید کرتے ہیں کہ ان سے دین اخذ کیا جاتا ہے (لأن الدین عنہم یوخذ) جبکہ دوسرے لوگوں کی یہ حیثیت نہیں کہ وہ لوگوں کے لئے دین کا ماخذ ہوں۔ یہی میرا جواب بھی ہے۔ بال ٹھا کر کے قسم کے لوگ بلاشبہ بہت سی لغو باتیں کرتے ہیں۔ مگر وہ لوگوں کے لئے دین خداوندی کا ماخذ نہیں ہیں۔ جب کہ وہ لوگ جن پر الرسالہ میں تنقید ہوتی ہے۔ وہ ایسے لوگ ہیں جو بہت سے لوگوں کے لئے دین کا ماخذ بنے ہوئے ہیں۔ وہ لوگوں کے لئے شارح دین بن گئے ہیں۔ اور ایسا کوئی شخص جب غلطی کرے تو اس پر ضرور تنقید کی جائے گی۔ ایسے لوگوں پر تنقید نہ کرنا دین کی تصویر بگاڑنے پر راضی ہونا ہے، اور یہ کسی طرح جائز نہیں۔ ۲۹ اکتوبر ۱۹۹۰ء ریاض کے عربی ہفت روزۃ الدعوة (۲ ربیع الثانی ۱۴۱۱ھ ، ۲۵ اکتوبر ۱۹۹۰ء) میں مولانا مختار احمد ندوی (رئیس جمعية الحديث في الهند ) کا انٹرویو چھپا ہے۔ صدام حسین کے کویت پر حملہ (۲ اگست ۱۹۹۰) کے بارہ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کو صدام حسین کے اسلام پر شک ہے۔ وہ عبثی سیکولر، ملحد ہے۔ اس نے نہ کبھی نماز پڑھی، اور نہ روزہ رکھا اور نہ کسی مسجد میں داخل ہوا۔ (رونحن نشك فی اسلامه ... قصدام اعتدي (الخ ...) مادام المذكور قد علیا این مصلے وصام و ادخل مسجداً)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader