Urdu book · ڈائری

آغازِ کلام

Urdu book, p. 400

By Maulana Wahiduddin Khan

انداز درست نہیں۔ ہم کو صدام حسین کے ظلم اور جارحیت کی مذمت کرنا ہے۔ اس کے اسلام پر فتویٰ دینا نہیں ہے۔ اور اگر کوئی شخص اس کے اسلام پر فتویٰ دینا چاہتا ہو تو اس کو یہ کام کویت پر حملہ سے پہلے کرنا چاہئے تھا۔ اس سے پہلے جب صدام حسین نے ایران پر حملہ کیا تھا تو اس زمانہ میں ہمارے علماء صدام کے بارہ میں اس قسم کے بیانات نہیں چھاپتے تھے۔ اس زمانہ میں اس قسم کے الفاظ آیت اللہ خمینی کے خلاف استعمال ہورہے تھے۔ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ ہمارے علماء کا محرک شاید باطل کی مذمت نہیں بلکہ خلیج کے ملوک کو خوش کرنا ہے۔ ورنہ ان کے یہاں یہ تضاد کیوں۔ ۳۰ اکتوبر ۱۹۹۰ء مولانا انیس لقمان ندوی سے گفتگو کرتے ہوئے میں نے کہا کہ جو لوگ "محبت رسول" کے ہنگامے کھڑے کئے ہوئے ہیں وہ جانتے بھی نہیں کہ محبت رسول ہے کیا۔ میں نے کہا کہ محبت رسول کوئی عشق عاشقی کا معاملہ نہیں، محبت رسول خدا کے فیصلہ پر راضی ہونے کا نام ہے۔ یہ ایک عظیم الشان قربانی ہے نہ کہ کسی قسم کی لفظی نعت خوانی۔ ۳۱ اکتوبر ۱۹۹۰ء مسٹر ان شرار (انگلش جرنلسٹ) بابری مسجد (ایودھیا) کے مسئلہ پر انٹرویو لینے کے لئے آئے۔ میں نے کہا کہ آپ سب سے پہلے اس پر سوچئے کہ، ۱۹۸۱ء میں شاہ بانو بیگم کا ایشو اٹھا تو اس میں مسلم علماء نے لیڈنگ رول ادا کیا۔ اس کے بعد بابری مسجد کا ایشو اٹھا تو علماء کا اس میں کہیں نام نظر نہیں آتا۔ اس ایشو پر تمام ہنگامے وہ لوگ اٹھارہے ہیں جن کا صحیح ترین نام Petty Politicians ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس فرق کی وجہ کیا ہے۔ میں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ بابری مسجد کا ایشو شریعت کے اعتبار سے وہ اہمیت ہی نہیں رکھتا جو مسلمانوں کے سطحی لیڈروں نے اسے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page